Description
تفصیل
سمی عشقِ پیچاں جنوبی امریکہ میں پایا جانے والا زہریلا پودا ہے جو اپنی پیداوار urushiol (ایک دودھ جیسا مادہ) کی وجہ سے بہت شہرت رکھتا ہے اور اگر اس کو چھوا جائے یا یہ جسم میں کہیں لگ جائے تو یہ خارش کا باعث بنتا ہے۔ سمی عشقِ پیچاں حقیقی طور پر بیل نہیں ہے لیکن کسی بیل کی طرح ہی بڑھتا ہے اور یہ 10-25 سینٹی میٹر (4-10 انچ) لمبا ہوتا ہے یا پھر یہ جھاڑی کی صورت میں 1.2 میٹر (4 فِٹ) لمبا ہوتا ہے جو کسی دوسرے درخت یا کسی اور سہارے کی مدد سے بڑھتا ہے۔ اس کے چھوٹے پتّوں کا رنگ ہلکا سبز ہوتا ہے اور جب یہ بڑے ہوجاتے ہیں تو ان کا رنگ گہرا سبز ہوجاتا ہے۔ جب یہ پتّے سُرخ ہوجاتے ہیں تو جھڑ جاتے ہیں۔