Description
تفصیل
پیدائش : 1969 ء کراچی ، بقیدِ حیات
پاکستانی شاعر ، ادیب ،نقاد ۔ترقی پسند خیالات کے مالک۔پہلا مجموعہ کلام ’’ خوابوں سے تراشے ہوئے دن‘‘1998ء میں شایع ہوا جسے اکادمی ادبیات (پاکستان) نے سال کی بہترین کتاب کا اعزاز بھی دیا۔آپ کو’’ علامہ اقبال ایوارڈ‘‘ برائے 1998 ء بھی نوازا گیا۔تنقیدی مضامین پر عباس رضوی کی دوسری کتاب ’’ نقدِ امروز‘‘ 2009ء میں شایع ہوئی۔
کلام :
سنگِ اجل سے بند ہے رستہ حیات کا
مسند پہ آفتاب کی قبضہ ہے رات کا
انصاف کے مزار پر بیٹھے ہیں بھیڑیے
پینے کو خون مردِ صداقت صفات کا
نامِ رسول ﷺ لے کے اگر جھوٹ بول جائے
کیا اعتبار ایسے مسلماں کی بات کا