Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

حسن اکبر کمالؔ ،پروفیسر

Description

تفصیل

معروف اردو شاعر ، پاکستانی ، ۱۹۴۹ء میں پیدا ہوئے ۔بقیدِ حیات ، کراچی میں مقیم ہیں۔درس و تدریس سے تعلق رہا ،گورنمنٹ دہلی کالج،کراچی کے صدر شعبہ انگریزی رہے۔انگریزی اور اُردو زبانوں میں بھرپورشاعری کی ۔نظم ، غزل ، مرثیہ آپ کی خاص اصنافِ سخن ہیں ۔آپ کی مقبول ترین نظم ’’کوئی بات کرو ، کوئی خوشبو جیسی بات کرو ‘‘ ، مشہور گلاکارہ ٹینا ثانی نے پاکستان ٹیلیو ژن پر گائی تھی جو آج بھی بہت مقبول ہے،اس کے علاوہ عالمگیر نے ’’کبھی تم ادھر سے گزر کے تو دیکھو‘‘ گایا اور ورلڈ کپ کرکٹ کے موقع پر آپ کا ملی نغمہ ’’ہم ہیں پاکستانی ،ہم تو جیتیں گے،ہر میدان میں ہر طوفان میں ہر مشکل میں جیتیں گے ‘‘ جنید جمشید نے اپنے عروج کے دور میں گایا ۔ ۔والد ریلوے میں ملازم تھے ۔چنانچہ قریبی کھیتوں میں نکل جاتے اور فطرت پر غور کرتے۔اس طرح نویں جماعت میں تھے کہ پہلا شعر کہا ۔۱۹۶۵ء میں پہلا مجموعہ کلام شایع ہوا جس پر جناب احمد ندیم قاسمی نے اپنی رائے دی۔ مجموعہ کلام : ’’خوشبو جیسی بات کرو ‘‘ کلا م : کیا ہوتا ہے خزاں ، بہار کے آنے جانے سے سب موسم ہیں دل کھِلنے اور دل مُرجھانے کے اِک دیا کب روک سکا ہے رات کو آنے سے لیکن دل کچھ سنبھلا تو اِک دیا جلانے سے جو پھولوں اور کانٹوں کی پہچان نھیں رکھتا پھول نھیں رُکتے گھر اُس کا بھی مہکانے سے جلتے نظر نھیں آئے اور جل کر خاک ہوئے دُور کا رشتہ اپنا بھی نکلا پروانے سے کچی عمر میں اور ساون میں کیسے باز آئیں آنکھیں جگمگ کرنے سے اور آنچل لہرانے سے کتنا اچھا لگتا ہے اِک عام سا چہرہ بھی صرف محبت بھرا تبسم لب پر لانے سے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share