Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

جمالؔ احسانی

Description

تفصیل

معروف اردو شاعر ، پاکستانی ،۲۵؍اپریل ۱۹۵۱ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئے اور ۱۰؍ فروری ۱۹۹۸ء وہیں انتقال کیا ۔ان کے انتقال کے بعد ڈاکٹر فاطمہ حسن نے جمالؔ احسانی کا تمام کلام ’’کلیاتِ جمالؔ ‘‘ کے نام سے شایع کروایا ۔منفرد لب و لہجے کے شاعر ۔شاعری میں ایک صدا پائی جاتی ہے اور ہر سمت کی جہت موجود ہے۔شاعری میں پختگی پائی جاتی ہے ، حالانکہ ۴۱؍ برس کے لگ بھگ عمر پائی لیکن شاعری میں اپنے فن کا انتہائی مہارت سے اظہار کرتے ہیں ۔ مجموعہ کلام : ستارۂ سفر ۔ رات کے جاگے ہوئے ۔ تارے کو مہتاب کیا ۔ کلیاتِ جمال ؔ کلام : یہ شہر اپنے حریفوں سے ہار ا تھوڑی ہے یہ بات سب پر مگر آشکارا تھوڑی ہے ترا فراق تو رزقِ حلال ہے مجھ کو یہ پھل پرائے شجر سے اُتارا تھوڑی ہے جو عشق کرتا ہے ،چلتی ہوا سے لڑتا ہے یہ جھگڑا صرف ہمارا تمہارا ہی تھوڑی ہے درِ نگاہ پہ اُس کے جو ہم نے عمر گنوائی یہ فائدہ ہے میری جان ،خسارہ تھوڑی ہے یہ لوگ تجھ سے ہمیں دور کررہے ہیں مگر ترے بغیر ہمارا گزارا تھوڑی ہے جمالؔ آج تو جانے کی مت کرو جلدی کہ پھر نصیب میں یہ صحبت دوبارہ تھوڑی ہے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share