Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

گُل نار آفریں

Description

تفصیل

معروف اردو شاعرہ ، پاکستانی ، ۱۹۴۹ء میں پیدا ہوئیں ۔ موجودہ دور کی مقبول ترین شاعرہ۔لب و لہجہ اور کلام ہر دو اعتبار سے ایک منفرد شاعرہ۔پاکستانی حکومت نے بارہا اعزازات سے نوازا۔آج کل کناڈا میں مقیم ہیں ۔ گلنارؔ آفریں کی شاعری میں نسائیت بھی ہے اور محبت کے قوی جذبات بھی ۔آپ کی شاعری رنگا رنگ پھولوں کا’’گل دستہ‘‘ ہے جس میں نظم ،غزل ، مِلّی نغمے ، حمدیہ ، نعتیہ ، سبھی کچھ موجود ہے ۔کراچی پریس کلب اور آرٹس کونسل،کراچی کی ادبی کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والی ادبی تقاریب میں آپ کی شرکت تقریب کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی رہی۔گلنارؔ کی ہم عصر شاعرات میں پروین فنا سید ، پروینؔ شاکر ، فہمیدہ ریاض ، کشور ناہید نمایاں رہیں اور گلنار نے ؔ ان سب کے بیچ اپنی جداگانہ شناخت کو برقرار رکھا ۔اکثر آپ کے خیالات پر صنفِ قویٰ کے خیالات کا گُمان گذرتا ہے اور یہی جذبہ ایک شاعرہ کی غزل کو ممتاز کرتا ہے۔ردیف اور قافیے کا التزام پابندی سے کرتی ہیں ۔ایم کیوایم کی ادبی کمیٹی نے آپ کے اعزاز میں کئی پروگرام کیے۔گلنارؔ آفریں اردو شعر وادب کا ایک اثاثہ ہیں۔ مجموعہ کلام : ’’پھول اور وہ ‘‘ کلام : اُن کی سُنیں کچھ اپنی سنائیں تمام رات یوں زندگی کی سیج سجائیں تمام رات پھر ہو حریمِ ناز میں سامانِ زندگی بُجھتے ہوئے چراغ جلائیں تمام رات ایسا بھی ہو کہ وہ ہوں تعاقب میں اور ہم سائے کی طرح ہاتھ نہ آئیں تمام رات راز و نیاز و عشق کی ہو یہ بھی انتہا ہم اُن کو روٹھنے پہ منائیں تمام رات وہ سامنے رہیں تو رہے موسمِ بہار ہم سازِ دل پہ گیت سُنائیں تمام رات ہر سمت اس کی یاد کی پڑتی رہے پھوار دیتی رہیں پیام ہوائیں تمام رات گلنارؔ آج ہے یہ تقاضائے شامِ غم پلکوں پہ شمعِ اشک جلائیں تمام رات

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share