Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

سلمان صدیقی

Description

تفصیل

معروف پاکستانی شاعر ، 20نومبر 1957ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ، بقیدِ حیات ۔والدین کا تعلق بدایون(یُو ۔ پی ) انڈیا سے رہا۔مقامی کمپنی میں انجینئر ہیں اور شاعری میں ساختیات کے رجحان کے اعلیٰ عکاس ہیں ۔سلمان صدیقی کی شاعری میں نہ صرف احترامِ انسانیت پایا جاتا ہے بلکہ اردو غزل کے مروجہ سانچوں کو بھی آپ نے خوب برتا ہے۔حسرتؔ موہانی کی طرح آپ کا محبوبِ مجاز بھی واجب الاحترام ہے اور آپ محبوب کا گِلہ بھی بڑی نفاست سے کرتے ہیں ۔ تصانیف : سرِ دست (مجموعہ کلام ) ۔ جو میں نھیں سمجھا (تنقیدی مضامین ) ۔ ایک مجموعہ زیرِ طبع ہے کلام : ذرا خلوص سے دشمن نظر ملائے تو ہم قصور اپنا ہی سارا سمجھنے لگتے ہیں جو ہم خوشی کو خسارا سمجھنے لگتے ہیں تو غم کو اپنا سہارا سمجھنے لگتے ہیں ہم اس کمال سے دیتے ہیں خواب کو تعبیر وہ اپنا خواب ہمارا سمجھنے لگتے ہیں غزل میں ذِکر ہمارا وہ جب نھیں کرتے تو ہم اسے بھی اشارہ سمجھنے لگتے ہیں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share