Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

رئیس ؔ امروہوی (سیّد محمد مہدی)

Description

تفصیل

معروف پاکستانی اردو شاعر ، سیّد محمد مہدی اصل نام ، رئیسؔ تخلص ، 12 ستمبر 1914ء کو امروہہ (یو۔پی) میں پیدا ہوئے اور 22 ستمبر 1988ء کو کراچی میں ایک حادثے کا شکار ہوکر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔آپ بلند پایہ شاعر ،ممتاز صحافی اور ماہر مرموز علوم تھے۔رئیس امروہوی معروف شاعر جون ایلیا کے بڑے بھائی تھے ۔آپ 1936ء میں صحافت سے وابستہ ہوئے ،ابتدا میں امروہہ کے اخبارات ’’قرطاس‘‘ اور ’’مخبرِ عالم‘‘ کی مُدیری کی ،بعد ازاں روزنامہ ’’ جدت‘‘ ، مُراد آباد کے مُدیرِ اعلیٰ رہے ۔سید محمد تقی بھی آپ کے چھوٹے بھائی تھے۔رئیس امروہوی ۱۹؍اکتوبر ۱۹۴۷ء کو ہجرت کر کے کراچی آگئے اور کچھ عرصہ بعد یہاں ’’روزنامہ جنگ ، کراچی‘‘ سے وابستہ ہوگئے۔آپ ’’جنگ ‘‘ اخبار میں روزانہ ’’قطعہ‘‘ لکھا کرتے اور جمعہ کی تعطیل کو ایک تفصیلی کالم بھی لکھا کرتے جس میں اکثر مابعد الطبیعات سائنس کا تذکرہ ہوتا ۔جلد ہی رئیس امروہوی قارئینِ جنگ کے وسیع حلقہ میں پسند کیے جانے لگے ۔صحافتی کالم کے علاوہ آپ کے قصیدے ، نوحے ، مرثیے اور مثنویاں بھی اردو ادب کا سرمایہ ہیں ۔نثر میں آپ نے نفسیات اور فلسفہ روحانیت کو موضو ع بنایا اور جیسا کہ میں نے ابھی عرض کیا کہ ’’مابعد الطبیعات‘‘ پر خوب لکھا ۔ مجوعہ کلام : مثنوی لالہ صحرا ۔ پسِ غبار ۔ قطعات (حصہ اوّل و دوم ) ۔ حکایت ۔ بحضرتِ یزداں ۔ انا من الحسین ۔ ملبوسِ لباسِ بہار ۔ آثار و دیگر نثری تصانیف : نفسیات و مابعد النفسیات (۳ جِلدیں ) ۔ عجائبِ نفس (۴ جِلدیں ) ۔ لے سانس بھی آہستہ (۲ جِلدیں ) ۔ جنسیات(۲ جِلدیں ) ۔عالمِ برزخ (۲ جِلدیں ) ۔ حاضراتِ ارواح ۔ اچھے مرزا و ، دیگر کلام : خاموش زندگی جو بسر کر رہے ہیں ہم گہرے سمندروں میں سفر کر رہے ہیں ہم اپنی تو ہم گزار چکے زندگی رئیسؔ یہ کس کی زیست ہے جو بسر کررہے ہیں ہم

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share