Word of the dayآج کا لفظ

Martello

استقلال

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: قائم رہنا

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

سرشار ؔ صدیقی

Description

تفصیل

مقبول اردو شاعر ، پاکستانی ۔25دسمبر 1926ء کانپور میں پیدا ہوئے ۔بقیدِ حیات ۔اصل نام : محمد امان ، عرفیت : اسرار میاں ۔ معروف نظریات کے حامل شاعر ہیں ۔’’پاکستان رائٹرز گِلڈ‘‘(۱۹۵۶ء ، با نی : ڈاکٹر جمیل الدین عالیؔ ) اور ’’پاکستان چلڈرن رائٹرز گِلڈ ‘‘(۲۰۰۲ء ، بانی :ڈاکٹر پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدیؔ ) کی افتتاحی تقاریب کی صدارت کی جو ایک عالمی اعزاز ہے۔نو سال کی عمر سے شاعری کا آغاز کیا ۔انسان کی مختلف جہتوں کو موضوعِ سخن بنایا۔ حکومتِ پاکستان نے 2011ء میں آپ کو تمغہ حُسنِ کارکردگی سے نوازا۔ تصانیف : ابجد (شاعری ) ۔ بے نام (شاعری) ۔ خزاں کی آخری شام (قومی گیت ) ۔آموختہ (دینی کتاب )۔اساس (نعتیہ ) ۔ہجرت پرمامور تھے ہم (خود نوشت)۔بازدید(شاعری) ۔پتھر کی لکیر (شاعری) ۔ زخمِ گُل (شاعری) ۔شنیدہ (شاعری) ۔ حرفِ مکرر(نثر) ۔ واحد متکلم (انٹرویوز ) ، وغیرہ کلام : صحرا ہی غنیمت ہے جو گھر جاؤ گے لوگو وہ عالمِ وحشت ہے کہ مرجاؤ گے لوگو یادوں کے تعاقب میں اگر جاؤ گے لوگو میری ہی طرح تم بھی بکھر جاؤ گے لوگو وہ موجِ صبا بھی ہو تو ہوشیار ہی رہنا سوکھے ہوئے پَتّے ہو ، بکھر جاؤ گے لوگو اس خاک پہ موسم تو گزرتے ہی رہے ہیں موسم ہی تو ہو ، تم بھی گزر جاؤ گے لوگو اس پر نہ قدم رکھنا کہ یہ راہِ وفا ہے سرشار ؔ نھیں ہو کہ گزر جاؤ گے لوگو

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share