Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

عارفؔ شفیق

Description

تفصیل

معروف اردو شاعر ، پاکستانی ، پاکستانیت آپ کے کلام کا بنیادی موضوع ہے۔31 اکتوبر 1956ء لیاقت آباد(کراچی) میں پیدا ہوئے ،بقیدِ حیات ۔ہمیشہ اپنی شاعری میں سچائی کا درس دیا اور عوام کی ترجمانی کی۔سچ ماورائی شے نھیں ،سچ تو ہمارے ارد گرد بکھرا پڑا ہے ، بس اسے محسوس کرنا اور لکھنا ہمارے قلم کاروں کے لیے مشکل رہا اور کبھی حرزِبازو بنا رہا۔عارفؔ بھی ایسا ہی شاعر ہے جس نے اپنی شاعری میں ’’سچائی‘‘ کو بیان کیا اور حقائق کو منظرِ عام پر لایا ۔ وہ کہتے ہیں : غریبِ شہر تو فاقے سے مرگیا عارفؔ امیرِ شہر نے ہیرے سے خود کشی کرلی پوچھتے ہیں لوگ مجھ سے کیوں میرا نام و نسب سوچ لیں پیغمبروں سے سلسلہ مل جائے گا مجھے خدا نے وہ بخشا ہے شاعری کا ہنر جو خواب دیکھتا ہوں وہ دکھا بھی سکتا ہوں ہر ایک ہاتھ میں ہتھیار ہوں جہاں عارفؔ مجھے قلم سے وہاں انقلاب لانا ہے اور کچھ نہ دے سکا میں اگر ورثے میں اپنی اولاد کو سچائی تو دے جاؤں گا مجموعہ کلام : ’’یقین ‘‘ ( تمام مجموعوں کو اس عنوان سے یکجا کردیا گیا ہے ) کلام : زندگی خوف کا سفر کیوں ہے کاش کیوں اور اگر مگر کیوں ہے کوئی لشکر یہاں سے گزرا ہے اتنی اُجڑی یہ رہگزر کیوں ہے روح میں وہ سما چکا ہے میری پھر بچھڑنے کا دل میں ڈر کیوں ہے خوب ہے تیری عاجزی لیکن اونچا مسجد سے تیرا گھر کیوں ہے جو بھی ہونا ہے وہ تو ہونا ہے پھر پریشان اس قدر کیوں ہے کیا کبھی تُو نے سچ نھیں بولا تیرے شانو ں پر پھر یہ سر کیوں ہے کون پوچھے بھلا یہ عارف ؔ سے گھر کے ہوتے وہ دربدر کیوں ہے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share