Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

تنویرؔ نقوی

Description

تفصیل

معروف اردو شاعر ، نغمہ نگار ،اصل نام :سید خورشید علی، تخلص : تنویر نقوی ،6فروری 1919ء لاہور میں پیدا ہوئے اور یکم نومبر 1972ء کو لاہور ہی میں انتقال کیا ۔ پندرہ سال کی عمر میں ہجرت کرکے لاہور(پاکستان) آگئے اور پنجابی فلموں کے گیت لکھنا شروع کیے ۔آپ نے ارود فلموں کے گیت بھی لکھے۔جس میں مقبول ترین اردو فلم ’’انمول گھڑی‘‘ تھی جو ۱۱؍ نومبر ۱۹۴۶ء کے دن ریلیز ہوئی اور اس کے تمام گیت مقبول ہوئے ، خاص کر ایک نغمہ ’’جواں ہے محبت ، حسیں ہے زمانہ ‘‘ جسے ملکہ ترنم نور جہاں نے گایا تھا ۔اس کے علاوہ تنویر نقوی کی نعتیں بھی نہایت مقبول ہوئیں جن میں فلم’’فجرِ اسلام ‘‘ کی نعت ’’ شاہِ مدینہ ‘‘ آج تک مقبول ہے ۔تنویر نقوی کا سب سے بڑا شعری کارنامہ ۱۹۶۵ء کی جنگ میں لکھا ہوا عسکری ترانہ ’’رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو !‘‘ ہے جسے ملکہ ترنم نور جہاں نے گایا تھا ۔آپ کے نغموں کے کئی انتخاب شایع ہوچکے ہیں ۔ کلام : شاہِ مدینہ ، یثرب کے والی سارے نبی تیرے در کے سوالی مذہب ہے تیرا سب کی بھلائی مسلک ہے تیرا مشکل کُشائی دیکھ اپنی اُمّت کی خستہ حالی تُو نے جہاں کی محفل سجائی تاریکیوں میں شمع جلا ئی ہر سمت چھائی تھی رات کالی سارے نبی تیرے در کے سوالی شاہِ مدینہ ہے نُور تیرا شمس و قمر میں تیرے لبوں کی لالی سحر میں پھولوں نے تیری خوشبو چُرالی سارے نبی تیرے در کے سوالی شاہِ مدینہ * جانِ بہاراں رشکِ چمن غنچہ دہن سیمیں بدن اے جانِ من جنت کی حوریں تجھ پہ فِدا رفتار جیسے موجِ صبا رنگیں ادا توبہ شکن اے جانِ من جانِ بہاراں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share