Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

سید محمد جعفری

Description

تفصیل

معروف اردو مزاحیہ شاعر ، سید محمد جعفری ، ۱۹۰۵ء پیدائش ، وفات ۲۸؍اگست ۱۹۷۶ء ۔بہترین مزاحیہ شاعری کی۔شاعری کا موضوع ’’انسان‘‘ اور ’’انسانی نفسیات‘‘ ہی رہا ۔آپ کا سید ضمیرجعفری سے کوئی رشتہ نھیں ہے ، بس اتنا کہ دونوں اردو کے معروف مزاحیہ شاعر ہیں۔’’کھڑا ڈنر ‘‘ ، ’’پرانا کوٹ ‘‘ وغیرہ آپ کی بہترین اردو نظمیں ہیں۔ مجموعہ کلام : کلیاتِ سید محمد جعفری کلام: خریدا جاڑوں میں نیلام سے پُرانا کوٹ جو پھٹ کر چل نہ سکے ، یہ نھیں ہے ایسا نوٹ بنا ہے کوٹ یہ نیلام کی دُکاں کے لیے صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے بڑا بزرگ ہے یہ ، آزمودہ کار ہے یہ کسی مرے ہوئے گورے کی یادگار کی ہے یہ پُرانی وضع کا بے حد عجیب جامہ ہے پہن چکا اسے خود واسکو ڈی گاما ہے نہ د یکھ کہنیوں پر اس کی خستہ سامانی پہن چکے ہیں اسے ترک اور ایرانی بڑا قدیم ہے یہ گو قلیل قیمت ہے میاں بزرگوں کا سایہ بڑا غنیمت ہے جگہ جگہ جو یہ دھبّے ہیں اور چکنائی پہن چکا ہے اسے شاید کوئی حلوائی داغ دھبے ہیں جو سرخ روشنائی کے نشان ہیں کسی ٹیچر کی بادشاہی کے دہانِ زخم کی مانند ہنس رہے ہیں کاج کسی چینی کی انکھڑیوں سے لے رہے ہیں خراج جگہ جگہ یہ پھر ا مِثلِ مارکو پولو یہ کوٹ ، کوٹوں کا لیڈر ہے اس کی ’’جے ‘‘ بولو

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share