Word of the dayآج کا لفظ

Martello

استقلال

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: قائم رہنا

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

عابد علی عابد ؔ ، سید

Description

تفصیل

26اگست 1906ء کو ڈیرہ اسمٰعیل خان(صوبہ سرحد) میں پیدا ہوئے اور 20 جنوری 1971ء انتقال کیا۔معروف پاکستانی اردو شاعر ، پنجاب یونیورسٹی سے فارسی میں ایم اے کیا۔بعد ازاں ،ایل ایل بی کی سند لی۔کچھ عرصہ گجرات میں وکالت کی پھر دیا ل سنگھ کالج ، لاہور میں لیکچرر مقرر ہوئے اور قیامِ پاکستان کے بعد پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے ۔ادبی زندگی کا آغاز ماہنامہ ’’ادبی دنیا‘‘ کی ادارت سے کیا پھر اپنا ادبی مجلہ ’’ادبی دنیا ‘‘ جاری کیا۔شاعری میں ’’دبستانِ لکھنؤ‘‘ کے پیرو کار تھے۔اردو ، فارسی ، عربی کے علاوہ انگریزی اور سنسکرت میں بھی خاصی دسترس رکھتے تھے ۔غزل ، تنقید اور ڈراما ، تینوں میدانوں کے شہسوار تھے۔ تصانیف : شب نگار بنداں (شاعری) ۔ یدِ بیضا (شاعری) ۔ شعرِ اقبال ۔ انتقادِ ادبیات ۔ البدیع ، وغیرہ کلام : چاند ستاروں سے کیا پوچھوں ، کب دن میرے پھرتے ہیں وہ تو بیچارے خود ہیں بھکاری ڈیرے ڈیرے پھرتے ہیں جن گلیوں میں ہم نے سُکھ کی راتیں کاٹی تھیں ان گلیوں میں ویاکل ہوکر سانج سویرے پھرتے ہیں لوگ تو دامن سِی لیتے ہیں ، جیسے ہو جی لیتے ہیں عابدؔ ہم دیوانے ہیں جو بال بکھیرے پھرتے ہیں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share