Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

اختر شیرانی

Description

تفصیل

معروف اردو شاعر ، 4 مئی 1905ء پیدائش (ٹونک ، راجستھان،راجپوتانہ) ، وفات :9ستمبر 1948ء لاہور ، محض 43 سال کی عمر میں ۔ اصل نام : محمد داؤد خاں ، تخلص : اختر ؔ والد پروفیسر حافظ محمود شیرانی اورینٹل کالج ،لاہور میں فارسی کے استاد تھے ۔اختر کو بچپن ہی سے شاعری کا شوق تھا ۔منشی فاضل کا امتحان پاس کیا لیکن اس کے بعد والد کی کوشش کے باوجود کوئی اور امتحان پاس نہ کرسکے اور شعر و شاعری کو مستقل پیشہ بنالیا۔ادبی رسائل ’’ہمایوں ‘‘ اور ’’ سہیلی‘‘ کی ادارت کی اور بعد ازاں اپنے رسائل ’’ انتخاب ‘‘ اور ’’خیالستان‘‘جاری کیے ۔اس کے بعد اپنا سب سے معروف ادبی پرچہ ’’رومان‘‘ جاری کیا۔اردو شاعری میں پہلے رومانی شاعر ہیں جنہوں نے اپنے گیتوں میں براہِ راست عورت کو خطاب کیا اور سلمیٰ ۔ عذرا وغیرہ نام دیے ۔عالمِ جوانی ہی میں مے نوشی میں مُبتلا ہو چکے تھے ،یہی آخر کار جان لیوا ثابت ہوئی اور لاہور ہی میں انتقال ہوا ، میانی صاحب کے قبرستان میں دفن کیے گئے ۔ان کی شعری فضا انسان اور فطرت کی رنگینیوں سے معمور ہے۔انھیں زبان پر قدرت حاصل ہے بلکہ ان کے انتخاب الفاظ ،تراکیب ، تشبیہات و استعارات میں جدت اور خوش آہنگی بھی پائی جاتی ہے اور واضح معنویت بھی ۔اپنی ان ہی خصوصیات کی بنا پر کم عمری میں اختر شیرانی نے پختہ کاروں کا رنگ اختیار کرلیا تھا ۔ مقبول نظمیں : *اے عشق کہیں لے چل *اے عشق ہمیں برباد نہ کر *او دیس سے آنے والے بتا *وہ کہتے ہیں رنجش کی باتیں بھلادیں *وادی گنگا میں ایک رات وغیرہ کلام : ہر ایک جلوہ رنگیں میری نگاہ میں ہے غمِ فراق کی دنیا دلِ تباہ میں ہے کسی کی یادِ کرم اُف فریب معاذ اللہ تباہ ہو کے بھی ظالم دلِ تباہ میں ہے ہزار پردوں میں او چُھپ والے یہ سُن لے تیرا جمال میرے دامنِ نگاہ میں ہے جہاں میں مجھ سے بھی ناکامِ آرزو کم ہیں نہ رنگ آہ میں ہے اور نہ سوز آہ میں ہے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share