Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

محمود شامؔ

Description

تفصیل

معروف مصنف ، شاعر اور صحافی ،محمود شام ؔ ، ۱۹۴۶ء جھنگ میں پیدا ہوئے۔گذشتہ ۴۸ برسوں سے صحافت سے وابستہ ہیں ،روزنامہ ’’جنگ‘‘ کراچی کے گروپ ایڈیٹر بھی رہے،طویل عرصے تک وابستہ رہنے کے بعد ۲۱ ؍ ستمبر ۲۰۱۰ء کو اے ۔آر ۔وائی سے وابستہ ہوگئے۔بچوں کے لیے بھی لکھا اور ماہنامہ ’’قندیل‘‘ لاہور سے بچوں کے ادب کا سلسلہ شروع کیا۔تقریباً ۲۰ ؍ کتابوں کے مصنف ہیں ۔آپ کو امریکی صدر جیرالڈ فورڈ ،بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی اور فلسطین کے یاسر عرفات سمیت کئی سیاسی راہ نماؤں کے انٹرویو لینے کا اعزاز حاصل ہے۔لگن اور سخت محنت آپ کی کامیابی کا راز ہے ۔ تصانیف : کارڈیو اسپیزم (طویل نظم ۱۹۶۹ء) ۔ رو برو (۱۹۷۰ء) ۔ آخری رقص (۱۹۷۱ء) ۔ لاڑکانہ سے پیکنگ (۱۹۷۲ء) ۔کتنا قریب کتنا دور (۱۹۷۴ء) ۔ چہرہ چہرہ میری کہانی ( ۱۹۷۵ء) ۔ بھٹو کے آخری ایام ( ۱۹۷۹ء ) ۔نوشتہ دیوار (۱۹۸۰ء) ۔نئی آوازیں ( ۱۹۸۷ء) ۔ بینظیر بھٹو (۱۹۸۸ء) ۔ قربانیوں کا موسم (۱۹۹۱ء) ۔شب بخیر (۱۹۹۹ء) ۔ امریکا کیا سوچ رہا ہے (۱۱؍ستمبر کے حوالے سے ) ۔ مملکت اے مملکت (۲۰۰۷ء) ۔ ایاں ایاں یو یو (بچوں کے لیے نظمیں ، ۲۰۱۰ء) ، وغیرہ کلام : اک چیخ اور بعد میں صدیوں کی خامشی جسموں کی بے وفائی پہ روحوں کی خامشی قدرت مصوری میں ہے مصروف رات دن شکلیں شدید کرب میں ، رنگوں کی خامشی دھرتی کی دھڑکنوں کو فقط ہم نہ سُن سکے کہتی ہے ورنہ کچھ تو پرندوں کی خامشی اک نسل درس گاہوں کے ملبے میں کھوگئی دل چیرتی ہے ماؤں کے ، بستوں کی خامشی بڑھتا رہا زمین کی ہر تہہ میں اضطراب دیکھی گئی نہ اس سے درختوں کی خامشی

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share