Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

بشیر بدرؔ ، ڈاکٹر

Description

تفصیل

جدید اردو غزل گو شاعر ، بشیر بدر 15 فروری 1935ء کو کانپور میں پیدا ہوئے ،اصل نام : سید محمد بشیر ، والد: سید محمد نظیر ،دادا : سید اصغر علی ،فیض آباد کے ایک قصبہ کے قاضی تھے۔۱۴ سال کی عمر میں ہائی اسکول فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا اور پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم۔اے کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد دو سال تک محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر رہے ،شاعری کا آغاز کرچکے تھے اور ’’کلاسیکیت ‘‘ اور ’’عصریت‘‘ ، آپ کے خاص موضوعاتِ سخن رہے ۔دو شعری مجموعے ’’ اکائی ‘‘ اور ’’ امیج ‘‘ شایع ہوئے اور مقبولیت سے ہمکنار ہوئے۔ڈاکٹر بشیر بدرؔ میرٹھ یونیورسٹی میں شعبہ اردو سے منسلک رہے ۔زمانہ طالب علمی میں آپ علی گڑھ مسل یونیورسٹی کے میگزین ایڈیٹر بھی رہے ۔۱۹۹۹ء میں ’’پدما شری ایوارڈ ‘‘ سے نوازے گئے ۔انڈیا ہی میں مقیم ہیں ۔ مجموعہ کلام : اکائی ۔ امیج ۔ اُجالے اپنی یادوں کے مشہور ترین شعر : اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نجانے کس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے کلام : ابھی اس طرف نہ نگاہ کر میں غزل کی پلکیں سنوار لوں میرا لفظ لفظ ہو آئینہ تجھے آئینے میں اُتار لوں میں تما م دن کا تھکا ہو ا ، تُو تمام شب کا جگا ہوا ذرا ٹھیر جا اسی موڑ پر تیرے ساتھ ترے ساتھ شام گزار لوں کئی اجنبی تری راہ میں مرے پاس سے یوں گزر گئے جنہیں دیکھ کر یہ تڑپ ہوئی ،ترا نام لے کے پکار لوں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share