Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

ساغر صدیقی

Description

تفصیل

معروف ترین اردو شاعر ، 14 اگست 1928ء میں سہارن پُور (انبالہ) میں پیدا ہوئے اور 19 جولائی 1974ء لاہور میں انتقال کیا۔اصل نام : محمد اختر ،تخلص : ساغرؔ ، اردو شاعری میں دو معروف شاعروں کا تخلص ساغرؔ رہا ، اول ساغر نظامی اور دوم ساغر صدیقی ۔ہم نے ’’شعرائے پاکستان‘‘ میں دونوں حضرات کو شامل کیا ہے ( ڈاکٹر پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی) ۔ساغر صدیقی نے بچپن بڑی محروم،ی اور عسرت میں بسر کیا ، ماں ، باپ اور بہن بھائیوں کا پیار نھیں دیکھا۔موت بھی ایک دُکان کے آگے فُٹ پاتھ پر رات کو سوئے اور صبح مُردہ حالت میں پائے گئے۔سات آٹھ سال کی عمر ہی سے اردو میں اس قدر ماہر تھے کہ لوگ آپ کی خوش خطی کی وہ سے آپ سے اپنے خطوط لکھوانے آیا کرتے تھے۔ ساغرؔ صدیقی نے ’’ناصر حجازی‘‘ کے قلمی نام سے بھی لکھا ۔۔آپ اپنے استاد حبیب احسن کے ساتھ امرت سر میں رہے ،۱۶؍ سال کی عمر میں پہلا مشاعری پڑھا ۔1972ء میں گونمنٹ کالج ، لاہور کے مُجلہ ’’راوی‘‘ میں اپنے حالاتِ زندگی لکھے جو اس وقت میرے ذہن میں ہیں (ڈاکٹر پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی بدایونی)۔امین گیلانی ، ظہیر کاشمیری اور احمد راہی آپ کے دیرینہ دوستوں میں رہے ۔ساغر ؔ صدیقی نے محض ۴۶ برس کی عمر پائی۔ مجموعہ ہاے کلا م : میخانہ ساغر ۔ کلیاتِ ساغر ، وغیرہ کلام : یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں ان میں کچھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں ، سوجاتے ہیں ورنہ ان میں تو کچھ بیدار نظر آتے ہیں حشر میں کون گواہی میری دے گا ساغرؔ سب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share