Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

وحیدہ نسیم ، پروفیسر

Description

تفصیل

معروف پاکستانی اردو شاعرہ ، 9 ستمبر 1928ء کو اورنگ آباد(حیدر آباد دکن) میں پیدا ہوئیں اور 28 اکتوبر 1996ء کراچی میں انتقال کیا۔پورا نام وحیدہ خاتون نسیم ، والد : محمد فصیح الدین ۔شاعری کا ذوق اپنے نانا مولوی اعجاز حسین علوی اعجازؔ سے ورثے میں ملا۔آپ کی والدہ شمع اعجاز بھی ایک معروف ادیبہ تھیں۔۱۱ برس کی عمر میں آپ نے پہلی نظم کہی ۔عثمانیہ یونیورسٹی سے بی۔ایس سی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔۱۹۴۲ء میں رسالہ ’’شہاب‘‘ میں آپ کی پہلی نظم شایع ہوئی،عنوان تھا ’’نغمۂ اسکول‘‘ ۔وحیدہ نسیم نے ’’نباتیات‘‘ میں ایم ایس سی کیا۔1952ء میں تنہا پاکستان تشریف لائیں اور کراچی میں مقیم ہوئیں۔جامعہ کراچی میں نباتیات کی پرفیسر ہوئیں ۔بچوں کے لیے بھی نظمیں کہتی رہیں جو مقامہ ماہنامے ’’ہمدرد نونہال‘‘ میں شایع ہوتی رہیں۔آپ کے دو افسانوں ’’ناگ منی‘‘ اور ’’ ندیا دھیرے بہو‘‘ پر فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں۔ تصانیف : دیپک محل (کلام) ۔ گگن محل (کلام ) ۔ راج محل (افسانے ) ۔ عورت اور اردو زبان (مقالہ ) کلام : وحدہ‘ لا شریک تُو اللہ ہو اللہ ہو کیسے لکھوں تیری ثناء شکر ہو کیا تیرا ادا خالقِ صبحِ پُر ضیاء وحدہ‘ لا شریک تُو ہاتھ میں تیرے کائنات سب پر محیط تیری ذات میری زباں سے اے خدا کیا ہوں بیاں تیری صفات وحدہ‘ ، لاشریک تُو

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share