Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

سعیدہ عروجؔ مظہر،پروفیسر

Description

تفصیل

اردو شاعرہ ، پاکستانی ،20 اگست 1922ء حیدر آباد (دکن) میں پیدا ہوئیں ۔اصل نام : مظہر النساء بیگم ، والد: سید محمد مُرتضیٰ حسین ۔دس سال کی عمر میں نعت نگاری سے شاعری کا آغاز کیا۔۲۱ برس کی عمر میں جامعہ عثمانیہ(دکن) سے بی۔اے کا امتحان پاس کیا۔فانیؔ بدایونی نے آپ کے کلام کی بہت تعریف کی اور یوں آپ باقاعدہ شعر کہنے لگیں۔آپ نے ’’تاریخِ ادبیاتِ ایران’’ پر تحقیقی مقالہ بھی لکھا ۔نامور صحافی حسن محمود عروج سے 1947ء میں آپ کی شادی ہوئی ۔گیارہ برس کی عمر ہی سے آپ کا کلام معروف ادبی رسائل کی زینت بننے لگا تھا ، جن میں شہاب ، شاہد ، تنویر ، شاہکار ، ادبی دنیا اور رفیقِ نسواں جیسے معیاری ادبی رسائل شامل تھے۔سعیدہ عروجؔ خود بھی ’’ اردو سائیکولوجی‘‘ اور ’’ویکلی پاک پنچ‘‘ کی مُدیرہ رہیں۔کھانا پکانے کے فن پر آپ نے ’’ دلکش ‘‘ اور ’’دستر خوان‘‘ نامی کتابیں لکھیں۔ایم ۔اے (فارسی) کرنے کے بعد جامعہ عثمانیہ میں فارسی کی پروفیسر ہوئیں۔’’ضمیرِ لالہ ‘‘ کے عنوان سے آپ نے اپنا کلام بھی یکجا کیا تھا جو سقوطِ حیدر آباد کے ہنگاموں میں تلف ہو گیا ۔25 مارچ 1978ء میں کراچی میں انتقال کیا ۔اردو تغزل کی بڑی بھرپور آواز تھیں۔مشاعروں میں آپ کی شرکت کی فرمائشیں کی جاتیں تھیں۔ تصانیف کلام : ضمیرِ لالہ ۔ اندھیرے اُجالے ۔ ضیغم ۔ پل صراط ۔ نئی صبح ۔ شیریں ۔ افشاں ۔ عالیہ ۔ وحشتِ دل ۔ شفق سے آگے وغیرہ کلام: یہ میرے اندھیرے اجالے نہ ہوتے اگر تم نہ آتے میری زندگی میں نجانے میرا دل یہ کیوں کہہ رہا ہے تمہیں کھو نہ بیٹھوں کہیں روشنی میں میری آنکھ نے تم کو دیکھا نھیں ہے مگر دل تو میرا تمہیں جانتا ہے جو غم کے سفر میں میرا ہم سفر ہے میں کیوں ساتھ نہ دوں گی اس کا خوشی میں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share