Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

پروین فنا سید

Description

تفصیل

معروف پاکستانی شاعرہ ، 30 ستمبر 1936ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں،والد : سید ناصر حسین رضوی ۔شاعری کے علاوہ آپ نے موسیقی اور مصوری میں بھی گہرا شغف رکھا۔1951ء میں گوجرانوالہ سے میٹرک کیا ۔1958ء میں ریڈیو پاکستان ، راولپنڈی سے پہلی مرتبہ اپنا کلام نشر کیا۔قیامِ پاکستان کے وقت گورداسپور میں مقیم تھیں ،جہاں کے ہندو مسلم فسادات نے آپ کے ذہن کو خاصا متاثر کیا تھا۔ایف سی کالج فار ویمن ، لاہور سے انٹر کیا اور اسکالر شپ حاصل کی ۔اس کے بعد آپ کی شادی ہوگئی اور آپ کے شوہر سید احمد پاک فوج میں کرنل تھے۔شادی کے بعد پروین فنا سید نے لاہور گرلز کالج سے بی۔اے پاس کیا اور یہیں اپنی تعلیم کا اختتام کردیا۔گھر بار کی مصروفیات کے سبب مزید تعلیم جاری نہ رکھ سکیں۔شاعرات میں آپ ادا جعفری(بدایونی) سے خاصی متاثر رہیں اور ابتدائی شاعری میں اداؔ کا رنگ نہ چاہنے کے باوجود بھی جھلکتا ہے۔پروین فناؔ سید نے ۱۵ برس کی عمر سے شاعری کاآغاز کیا ۔ ’’حرفِ وفاؔ ‘‘ آپ کا پہلا مجموعہ کلام ہے ۔راولپنڈی ہی میں مقیم ہیں ۔ کلام: موت سستی ہے زیست بھاری ہے اب یہی زندگی ہماری ہے سانس روکے ہوئے ہے ہر رستہ آج کس شاہ کی سواری ہے اُٹھ کے دیکھو یہ کیسی آہٹ ہے آج مقتل میں کس کی باری ہے ایک پل کاٹنا محال جہاں میں نے اک عمر واں گزاری ہے کھیل کا بھی تو اپنا نشہ ہے میں نے بازی خوشی سے ہاری ہے کب کوئی شوق دسترس میں ہوا کب کوئی بات اختیاری ہے نوچ لو یا انھیں بھی کھلنے دو باغ کی ہر کلی تمہاری ہے سخت مشکل ہے صبح دیکھ سکوں تیرے زخموں پہ رات بھاری ہے ایک شب کو جیوں خود اپنے لیے ایک شب کہہ سکوں گزاری ہے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share