Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

عدمؔ ، سید عبد الحمید

Description

تفصیل

سید عبد الحمید نام ، تخلص : عدمؔ ، 10اپریل 1909ء(تلونڈی موسیٰ خان) میں پنجاب میں پیدا ہوئے اور 10 مارچ 1981ء کو انتقال کیا۔تاہم عدمؔ خود لاہور کے ادبی پرچے’’فنون‘‘ کے غزل نمبر میں لکھتے ہیں کہ ’’چونکہ میرے والد لائل پور (فیصل آباد ) کے رہنے والے تھے اس لیے میری پیدائش کے وقت مجھے 1910ء میں وہاں لے جایا گیا۔۔۔‘‘(تحقیق: ڈاکٹر مجیب ظفر انوار حمیدی) ۔عدمؔ نے گوجرانوالہ میں تعلیم کا آغاز کیا ۔بعد ازاں اسلامیہ ہائی اسکول ،لاہورمیں داخلہ لیا تو ان کا خاندان ’’بھاٹی گیٹ‘‘ لاہور منتقل ہو گیا ۔یہاں عدمؔ کی ملاقات مرزا ادیب سے ہوئی اور مرزا ادیب نے عدمؔ کی شاعرانہ صلاحیتوں پہچانا،تاہم عدمؔ نے زندگی بھر نہ تو کسی کو استاد بنایا اور نہ ہی شاگرد کیا۔عدمؔ سولہ سال کے تھے کہ 1926ء میں ان کے والد کا انتقال ہوگیا ۔معاشی مسائل کے تحت عدمؔ 1928ء میں ’’ملٹری آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ‘‘راول پنڈی میں بطور کلرک ملازمت کرنے پر مجبور ہوگئے،تاہم بعد میں لاہور سے بی۔اے کیا اور اسی محکمے میں ایس اے ایس کا اعلیٰ امتحان پاس کیا ۔دوسری جنگِ عظیم کے دوران جب عدم کو عراق بھیجا گیا تو انھیں وہاں ایک عراقی لڑکی سے محبت ہو گئی اور انھوں نے اس سے شادی کرلی اور جنگ کے بعد اسے لے کر ’’پونا‘‘ آگئے ، یہاں سے مہاراشٹر گئے ، اسی دوران اُس عراقی لڑکی سے ان کی چپقلش رہنے لگی اور نت نئے مسائل جنم لینے لگے حتٰی کہ وہ عراقی لڑکی واپس چلی گئی۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ عراقی بیوی عدمؔ کے دوستوں سے نالاں تھی ، بہر حال عدمؔ اس کی تلاش میں عراق دوبارہ آئے اور پھر مرتے دم تک اُسی پہلی بیوی کا ساتھ نبھایا اور محبت کی ایک مثال قائم کی۔عدمؔ اختر شیرانی اور حفیظ ؔ جالندھری کے ہم عصر تھے۔عدم کی شاعری کا عروج تھا کہ آپ کا پہلا شعری مجموعہ ’’ نقشِ دوام‘‘ (1934ء) میں شایع ہوا ۔یہ زیادہ تر ’’نظم‘‘ پر مشتمل تھا اور ان نظموں پر اختر شیرانی ، حفیظ جالندھری اور جوش ملیح آبادی کی گہری چھاپ تھی،تاہم بعد میں عدمؔ نے غزل کو اپنا موضوع بنالیا۔اس کے بعد وہ قطعہ اور غزل کے معروف شاعر ہوئے(بحوالہ : کلیاتِ عدمؔ از خواجہ محمد زکریا) عدمؔ نے انٹر کے بعد ہی سے شاعری کا آغاز کیا اور پہلا مجموعہ کلام منظڑِ عام پر آنے کے بعد اُن کی ادبی شہرت میں اضافہ ہوا۔معروف اردو شاعر اسرار الحق مجازؔ سے آپ کی گہری دوستی تھی جو آخر تک رہی۔ عدمؔ کے معروف شعری مجموعوں میں ’’ خرابات ‘‘ ،’’ شہرِ خوباں ‘‘ ، ’’ پیچ و خم ‘‘ ، ’’قول و قرار‘‘ ، اور ’’گردشِ جام‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ کلام : وہ باتیں تری وہ فسانے تیرے شگفتہ شگفتہ بہانے تیرے بس اِک داغِ سجدہ میری کائنات جبینیں تیری ، آستانے تیرے ضمیرِ صدف میں کرن کا مقام انوکھے انوکھے ٹھکانے تیرے بہار و خزاں کم نگاہوں کے وہم بُرے یا بھلے سب زمانے تیرے عدمؔ بھی ہے تیر ا حکایت کدہ کہاں تک گئے ہیں فسانے تیرے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share