Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

شکیل بدایونی

Description

تفصیل

وہ کون ہے جو شکیلؔ بدایونی کا نام سُنے اور اس کے ذہن میں رسیلے مدھ بھرے گیت نہ آئیں اور ہونٹوں پر بکھر جائیں ۔3 اگست 1916ء بدایوں(یو۔پی ، انڈیا) میں پیدا ہوئے ، اصل نام : عبد الغفار ، تخلص : شکیلؔ ، معروف ترین اردو شاعر ، نغمہ نگار ۔20 اپریل 1970ء انتقال کیا ۔مولانا ضیاء القادی کے شاگرد تھے۔والد کا نام : مولانا جمیل احمد قادری ۔شکیلؔ نے ۱۴ ؍ سال کی عمر سے شعر و شاعری کا آغاز کیا ۔بدایوں کے ’’اسلامیہ ہائی اسکول‘‘ سے میٹرک کے بعد انھیں اعلیٰ تعلیم کے لیے بمبئی بھیجا گیا ۔وہاں انھوں نے دو سال (۱۹۳۱ء اور ۱۹۳۲ء ) بسر کیے اور اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا ۔علی گڑھ میں ان کی ملاقات معروف شاعر علی سکندر جگرؔ مراد آبادی سے ہوئی جنھوں نے شکیلؔ کی شاعری کو بہت سراہا اور ان کے فن کو نکھارا۔1942ء میں شکیل بدایونی نے علی گڑھ سے بی۔اے کا امتحان پاس کیا اور دہلی میں محکمہ سپلائی میں ملازمت اختیار کرلی لیکن 1946ء میں سرکاری ملازمت چھوڑ کر فلمی نغمہ نگاری کو پیشہ بنالیا۔مسٹر اے آر کاردار نے انھیں بمبئی کی فلم انڈسٹری سے متعارف کروایا اور اب شکیل فلموں کے لیے گانے لکھنے لگے،ساتھ ہی دہلی چھوڑ کر بمبئی مقیم ہوگئے۔کراچی آمد کے موقع پر انھوں نے سیمابؔ اکبر آبادی کو سُنا اور اس قدر متاثر ہوئے کہ سیمابؔ کی شاگردی اختیار کرلی۔سیمابؔ اس واقعہ پر حیران تھے کہ ایک شاعر جس کا بمبئی فل انڈسٹڑی میں طوطی بول رہا ہے،وہ اُن کی شاگردی اختیار کررہا ہے۔اس طرح دو شخصیات ان کی استاد ہوئیں ، اول چچا ضیاء القادری اور دوم علامہ سیمابؔ اکبر آبادی ۔ مجموعہ ہاے کلام : صنم و حرم ۔ رعنائیاں ۔ ۔ رنگینیاں ۔ شبستان ۔ دور کوئی گائے وغیرہ کلام : جینے والے قضا سے ڈرتے ہیں زہر پی کر دوا سے ڈرتے ہیں دشمنوں کے ستم کا خوف نھیں دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share