Word of the dayآج کا لفظ

Martello

لطف و کرم

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: حق اور فضل

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

ساحرؔ لدھیانوی

Description

تفصیل

عظیم اردو شاعر ، عبد الحئی اصل نا م ، 8 مارچ 1921ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور بمبئی میں 25اکتوبر 1980 ء کے روز انتقال ہوا،والد : چوہدری فضل محمد ۔نو عمری سے شاعری کا آغاز کیا ،’’تلخیاں‘‘ آپ کا معروف ترین مجموعہ کلام ہے ۔۱۹۳۸ء میں ’’خالصہ ہائی اسکول ، لدھیانہ ‘‘ سے میٹرک کیا ۔آپ کے ماموں نے آپ کی تعلیم و تربیت کا ذمہ لیا میٹرک کے بعد ماموں کے کہنے پر ’’ گونمنٹ کالج ، لدھیانہ‘‘ میں داخل ہوئے ۔شعر و شاعری کا شوق اسکول کے زمانے سے تھا اس وقت آپ کی عمر ۱۶ برس تھی، 1949ء میں بمبئی میں ’’بازی‘‘ فلم کے گانے بھی لکھے ۔۱۹۴۸ء میں دہلی کے ممتاز ادبی جریدوں ’’شاہراہ ‘‘ اور ’’ پریت لڑی‘‘ کی ادارت بھی کی اور لاہور میں ’’ادب لطیف‘‘ کے مُدیر بھی ہوئے ۔1972ء میں آپ کا مجموعہ کلام ’’آؤ کوئی خواب بُنیں ‘‘ شایع ہوا تو سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ ، اردو اکادمی ایوارڈ و دیگر ایوارڈز دیے گئے نیز مہاراشٹر اسٹیٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔1971ء میں آپ کی ادبی خدمات پر حکومتِ ہند نے آپ کو اپنا سب سے بڑا ادبی اعزاز ’’ پدم شری‘‘ ایوارڈ دیا۔کشمیر کی وادی کی پہاڑیوں پر واقع ایک فوجی چوکی کا نام آپ کے نام پر رکھا گیا یعنی ’’ساحر چھاؤنی‘‘ ، یہ نہایت اعزاز کی بات ہے ۔1958ء میں آپ کے گیتوں کا مجموعہ ’’گاتا جائے بنجارہ‘‘ شایع ہوا ۔ساحر ؔ کی شاعری کو اب بمبئی فلم نگر میں فخریہ شامل کیا جانے لگا ساتھ ہی حکومت مہاراشٹر نے آپ کو اعلیٰ سرکاری ملازمت ’’جسٹس اوف پیس ،اسپیشل ایگزیکیٹومجسٹریٹ‘‘ کے عہدے پر فائزکیا ۔فلم ’’پیاسا‘‘ ساحرؔ کے گیتوں پر مبنی پہلی فلم ہے جس کے گیتوں کو پورے ہُندستان میں بے انتہا پسند کیا گیا۔1976ء میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم’’کبھی کبھی ‘‘ میں آپ کی غزل نے دنیا بھر میں شہرت کا ایک غلغلہ مچادیا،کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے،اسے مکیش نے گایا تھا۔1964 اور 1966ء میں ساحرؔ کو بہترین نغمہ نگار شاعر کا ’’فلم فیئر ایوارڈ ‘‘ بھی دیا گیا ۔ نمونہ کلام : چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں میرے ہم راہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی تمہارے ساتھ بھی گذری ہوئی راتوں کے سائے ہیں تعارف روگ بن جائے تو اس کا بھولنا بہتر تعلق بوجھ بن جائے تو اس کا توڑنا اچھا وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن اسے اِک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا چلوا ک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share