Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

سیماب ؔ اکبر آبادی ، علامہ

Description

تفصیل

اردو شاعری میں دو شاعروں کو ’’علامہ‘‘ کہا گیا ہے ، اقبالؔ اور سیمابؔ کو۔سیماب اکبر آبادی 17اگست 1880ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے ۔ اصل نام عاشق حسین ۔تخلص : سیمابؔ ،والد : مولانا محمد حسین صدیقی ۔سیماب نے آگرہ ہی سے تصنیف و تالیف کا کام شروع کردیا تھا ۔تقسیم کے بعد کراچی میں مقیم ہوگئے اور 31جنوری 1951ء کو کراچی میں انتقال کیا ۔قائدِ اعظم کے مزار کے سامنے دفن کیے گئے۔ سیمابؔ نے بڑی بھرپور شاعری کی ۔’’آگرہ اخبار‘‘ کے ایڈیٹر بھی تھے ۔شاعری میں داغ دہلوی کے شاگرد رہے۔داغؔ نے آپ کی شعری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔سیماب نے ادبی رسائل ’’ پیمانہ ‘‘ ، ’’ثریا‘‘ اور ’’شاعر‘‘ آگرے سے جاری کیے ۔آپ نے حضرت حاجی سید شاہ وارث علیؒ کے ہاتھ پر بیعت بھی کی تھی ۔آگرے ہی میں رسالہ’’ مرصع‘‘ کے ایڈیٹر ہوئے۔حالت کے باعث سیماب ؔ انٹر سے زیادہ تعلیم حاصل نہ کرسکے لیکن وقت نے آپ کو اردو کے اساتذہ شعرأ کرام میں شمار کیا۔سیمابؔ نے تھیٹریکل کمپنیوں کے لیے بھی مقبول ڈرامے لکھے جن میں ’’ فریبِ وفا‘‘ ، ’’ آسمانی تلوار‘‘ اور ’’کلجگ‘‘ برسوں اسٹیج ہوتے رہے۔آپ نے۱۹۸۱ء میں قرآن پاک کا منظوم ترجمہ ’’وحی منظوم‘‘ کے عنوان سے کیا۔285کتب کے خالق تھے۔راز جانپوری اور ضیاء فتح آبادی نے سیمابؔ کے فن پر نادر کتب بھی تحریر کیں۔ تصانیف : نیستان ۔ کارِ امروز ۔ کلیمِ عجم ۔ دستور اصلاح ۔ ساز و آہنگ ۔ کرشنا گیتا ۔ شعرِ انقلاب ۔لوحِ محفوظ وغیرہ نمونہ کلام : وفا کی میں نے بنیاد آج زیرِ آساں رکھ دی جہاں تھا سنگِ در اُن کا جبیں اپنی وہاں رکھ دی یہ کس نے شاخِ گُل لاکر قریبِ آشیاں رکھ دی کہ میں نے شوقِ گل بوسی میں کانٹوں پہ زباں رکھ دی خلوصِ دل سے جو سجدہ ہو اُس سجدے کا کیا کہنا وہیں کعبہ سرک آیا جبیں ہم نے جہاں رکھ دی فرشتے لے گئے تھے وحشئی مرحومِ غربت کو اُنھی سے پوچھ لو میت کہاں پھینکی کہاں رکھ دی خدا کے سامنے بھی چل گئے تم چال محشر میں بجائے نامۂ اعمال دل کی داستاں رکھ دی

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share