Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

اقبال عظیم ،پروفیسر

Description

تفصیل

معروف پاکستانی اردو شاعر ، 8 جولائی 1913ء کو میرٹھ میں پیدا ہوئے ،والد کا نام سید مقبول عظیم۔کرسچین کالج ، لکھنؤ سے 1932ء میں بی ۔اے کیا اور ساتھ ہی اردو شاعری کا آغاز کیا ،نعت نگاری آپ کی خصوصی مہارت قرار پائی۔1975ء میں آپ کی شاعری کا پہلا مجموعہ ’’ مضراب‘‘ شایع ہوا۔آپ نے 1943ء میں آگرہ یونیورسٹی سے ایم۔اے اردو بھی کیا تھا اور ’’ٹیچرز ٹریننگ کالج ، لکھنؤ‘‘ سے تدریسی تربیت بھی حاصل کی ،بعد ازاں ’’گورنمنٹ جوبل کالج ، لکھنؤ ‘‘ سے تدریس کا آغاز کیا۔1977ء میں آپ کا دوسرا شعری مجموعہ ’’قاب قوسین‘‘ کے عنوان سے منظرِ عام پر آیا۔اس دوران آپ تحقیقی کام کے سلسلے میں ڈھاکا یونیورسٹی سے وابستہ ہو چکے تھے۔آپ ڈھاکہ ہی میں 21سال تک درس و تدریس سے وابستہ رہے ،1965ء تا 1970ء سندھ کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ریسرچ آفیسر کی حیثیت سے ملازمت کی۔’’قاب قوسین‘‘ نعتوں پر مشتمل ہے۔تحریکِ پاکستان کی معروف شخصیت اور عظیم اردو شاعر حسرتؔ موہانی سے آپ کی گہری دوستی تھی۔پروفیسر اقبال عظیم اردو ، ہندی،عربی،فارسی اور بنگلہ زبانوں کے ماہر تھے۔1970ء سے مسلسل کراچی ہی میں قیام کیا ورنہ ملازمت کے سلسلے میں آتے جاتے رہے۔ کلام: مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ ، نم دیدہ جبیں افسردہ افسردہ ، قدم لرزیدہ لرزیدہ چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانبِ طیبہ نظر شرمندہ شرمندہ ،بدن لرزیدہ ، لرزیدہ وہی اقبالؔ جس کو ناز تھا کل خوش مزاجی پر فراقِ طیبہ میں رہتا ہے اب رنجیدہ رنجیدہ

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share