Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

صبا ؔ اکبر آبادی

Description

تفصیل

خواجہ محمد امیر نام ، صباؔ تخلص ۔14 اگست 1908ء آگرہ پیدائش ، 1978ء کراچی انتقال ۔اردو غزل ، مرثیے کے نمائندہ شاعر ۔اصل نام : خواجہ محمد امیر ۔ تخلص : صباؔ ۔والد : خواجہ محمد عالم ۔ہمارے عہد کے ایک مشہور شاعر ۔آپ نے تقریباً دو لاکھ اشعار سے اردو کو مالا مال کیا۔آپ نے تقریباً تمام موضوعات پر ہزار ہا رباعیات کہیں۔ایک رباعی میں وہ کہتے ہیں: اللہ کا پیغا م سنانے والے دنیا کو راہِ راست بتانے والے احساں ہے ترا عالمِ انسانی پر انساں کو پستی سے اُٹھانے والے صبا اکبر آبادی نے شاعری کی ابتدا نظم سے کی ۔آپ کی منظومات کی ایک بڑی تعداد ہے اور زیادہ تر ابھی تک غیر مطبوعہ ہیں ۔ان نظموں میں ’’ ملی نظمیں ‘‘ بھی شامل ہیں جو برِ صغیر کے مسلمانو ں کی تمناؤں اور آرزوؤں کی عکاسی کرتی ہیں ۔صباؔ اکبر آبادی نے عمر خیام کی 1200 رباعیات کا اردو میں ترجمہ بھی کیا جو اپنی ایک الگ شان رکھتا ہے ۔اس کے علاوہ غالب کی تمام فارسی شاعری کا بھی اردو میں ترجمہ کیا ۔ علاوہ ازیں حافظ ؔ اور امیر خسروؔ کی تمام رباعیات کا بھی اردو میں ترجمہ کیا ۔آپ کے نثری تراجم میں ’’ زندہ لاش ‘‘ (ناول) بھی شامل ہے اور چارلس ڈکنز کے ناول A Tale of two cities کا ارود ترجمہ بھی ’’ دو شہروں کا قصہ ‘‘ کے عنوان سے کیا ۔صباؔ اکبر آبادی کی پوری زندگی لکھتے پڑھتے بسر ہوئی ۔ مجموعہ ہائے کلام : خونناب ۔ ایک شام کا قصہ ۔ مرثیے ۔ نعتِ رسول ؐ وغیرہ نمونہ کلام : اپنے مطالعے سے ہی فرصت نھیں مجھے خود حادثات قلب و نظر کا جریدہ ہوں کس خموشی سے گزاری ہے جوانی ہم نے لب پہ تھی اور نہ کہی دل کی کہانی ہم نے لطف دیکھا ترا غضب دیکھا جو دکھایا خدا نے سب دیکھا *نہ ہم عبا و قبا و لبادہ رکھتے ہیں مزاج سادہ ہے ،ملبوس سادہ رکھتے ہیں *اس نے اپنے دل میں رکھا ہے ہمیں یہ اسیری ہے تو ہوں آزاد کیا *کوئی دھواں ہے ،نہ شعلہ ، نہ چنگاری ہے یہ کیسی آگ میری روح میں لگائی ہے *سُنا ہے تم نے اوروں کا بیاں بھی کبھی سُن لو ہماری داستاں بھی *رات دن اپنا وظیفہ ہے صباؔ یا حبیب ؐ ، یا حبیب ؐ ، یا حبیب

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share