Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

سلیم ؔ احمد

Description

تفصیل

معروف اردو شاعر ۔غزل اور نظم کے مقبول پیرائے کو پیش کرنے والے ۔محمد سلیم احمد نام ، سلیمؔ تخلص ۔ 27 نومبر 1927ء کو بارہ بنکی (بھارت) میں پیدا ہوئے اور یکم ستمبر 1983ء کراچی میں انتقال کیا ۔سترہ سال کی عمر میں شاعری کا آغاز کیا ۔1950ء میں پاکستان آکر کراچی ریڈیو میں ملازمت کی ۔کالم نگار ، نقاد اور ڈراما نگار بھی تھے ۔’’ بیاض ’’ پہلا مجموعہ کلام تھا ۔ریڈیو پاکستان کی ملازمت کے ساتھ پاکستان ٹیلی وژن پر ڈرامے بھی لکھتے رہے اور چنگیز خان کی زندگی پر آپ کا مقبول ڈراما’’تعبیر‘‘ لوگوں کو آج بھی یاد ہے۔ سلیم احمد نے شاعری میں اپنے چچا لیاقت علی سے اصلاح لی اور ساتھ ساتھ اسکول میں بھی نظمیں کہتے رہے۔یہ واقعہ دل چسپی سے خالی نہ ہوگا کہ ایک مرتبہ اسکول ہیڈ ماسٹر صاحب نے ان کی کسی بات پر پٹائی کردی تو سلیم احمد نے اس واقعہ پر ایک مثنوی لکھ دی ، ہیڈ ماسٹر صاحب پر اس کا ایسا اثر ہوا کہ انہوں نے باقاعدہ طور پر سلیم احمد سے معافی مانگی اور ان کی بے گناہی تسلیم کی ۔1945ء میں سلیم احمد نے معروف اردو شاعر مرزا یاسؔ یگانہ چنگیزی کے پاس اپنا کلام اصلاح کے لیے بھیجا اور یاسؔ نے انہیں مایوس نہ کیا ، حالانکہ یاسؔ اُس وقت شہرت کی بلندیوں پر تھے ۔سلیم احمد پاکستان براڈ کاسٹنگ ہاؤس میں ’’مینیجر ‘‘ رہے اور وزارتِ اطلاعات میں ’’مشیر برائے ریڈیو اور ٹی وی ‘‘ بھی رہے ۔ ٍ آپ نے ’’انسان ‘‘ فلم کی کہانی بھی لکھی ۔ سماجی ڈرامے : گُل ہی نہ جانے ۔ نیند کی وادی ۔ موسم اور محبت ۔ شاہراہِ حیات ۔ تعبیر ، وغیرہ مجموعہ ہاے کلام : بیاض ۔ اکائی ۔ انسان یا آدمی ۔ کلیاتِ سلیم احمد (۲۰۰۳ء ) سمیت 14 شعری مجموعوں کے خالق تحقیقی تصانیف : اقبال ایک شاعر ۔ غالب کون نمونہ کلام : سلیم ؔ کس کو بتاؤں ابھی سے کیا ہوں میں ابھی تو کارِ تمنا کی ابتدا ہوں میں تری کشش سے تیرے گرد رقصِ شوق میں ہوں جو قرب سے نھیں گھٹتا وہ فاصلہ ہوں میں میری شکست سے تُ و بھی بکھر نہ جائے کہیں مجھے سنبھال کے رکھ تیرا آئینہ ہوں میں نشاط و درد کے ہر حال میں ہو ا محسوس کہ جیسے دُور کھڑا خود کو دیکھتا ہوں میں تُو یاد ہے تیرا کوئی حوالہ یاد نھیں وفا جفا کے وہ قصے بھلا چکا ہوں میں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share