Description
تفصیل
معروف پاکستانی شاعر ، ۱۹۵۷ء پیدائش کراچی ۔ بقیدِ حیات ۔شاعری میں اپنا خاص انداز رکھتے ہیں ۔حال ہی میں ۲۰۱۲ ء میں آپ کا تازہ شعری مجموعہ ’’ شعریات ‘‘ منظرِ عام پر آیا ہے ۔شاعری کے سچے جذبوں کو نصیرؔ نے اپنی شاعری میں بیان کیا ہے ۔
نمونہ کلام :
ترکِ تعلق پر رویا نہ تُو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
کچھ اس ادا سے وہ آج پہلو نشین رہے
جب تک ہمارے پاس رہے ہم نھیں رہے
عداوتیں تھیں ، تغافل تھا ، رنجشیں تھیں مگر
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا بے وفائی نہ تھی
بچھڑتے وقت اُن آنکھوں میں تھی ہماری غزل
غزل بھی وہ جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی
کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت
کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی