Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

ضمیر جعفری

Description

تفصیل

پاکستانی فوج نے اردو ادب کو اگر کوئی تحفہ دیا ہے تو وہ جناب ضمیر جعفری صاحب کی شخصیت ہیں ، وہ چاہے شاعری کا معاملہ ہو یا ادبی خاکہ نگاری کا ، کالم نویسی ہو یا ٹیلیوژن کے پروگراموں کی نظامت ، ’’آپ کا ضمیر ‘‘ کئی حضرات کے ذہنوں میں تازہ ہوگا ابھی ، ضمیرؔ جعفری صاحب کا اندازِ بیاں ’’اور ‘‘ ہی رہا ۔یکم جنوری 1916ء کو ’’دینا ‘‘(چک عبد الخالق) جہلم میں پیدا ہوئے اور 16 مئی 1999ء کو اسلام آباد میں انتقال کیا۔نام ور پاکستانی اردو شاعر اور اسکالر، اصل نام : سید ضمیر حسین جعفری ، تخلص : ضمیر ؔ جعفری ۔ تعلیم جہلم ، اٹک اور لاہور سے حاصل کی ۔صحافت سے وابستہ ہوئے تھے کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران فوج میں شامل ہوگئے۔قیامِ پاکستان کے بعد اپنا ذاتی اخبار نکالا لیکن حکومتی پالیسیوں کی بنا پر جاری نہ رکھ سے اور ۱۹۵۰ء قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ کر فوج میں آگئے۔سی ڈی اے ( کیپیٹل ڈوِلپمنٹ اتھارٹی ) میں ملازمت کی ، بعد ازاں ’’نیشنل سینٹر ‘‘ اور ’’ اکادمی ادبیاتِ پاکستان‘‘ سے وابستہ ہوئے۔ آپ کے صاحب زادے سید احتشام ضمیر بھی پاک فوج میں ’’جنرل‘‘ رہے۔ مجموعہ ہاے کلام : مافی الضمیر (پہلا) ۔ آگ اکتارہ ۔ مسدسِ بد حالی ۔ نشاط تماشا ( کلیات ) ۔ ولایتی زعفران (انگریزی شاعری کا انتخاب ) وغیرہ مشہور ترین نظم : پرانی موٹر کار نمونہ کلام : مجھ سے مت کر یار ، کچھ گفتار ، میں روزے سے ہوں ہو نہ جائے تجھ سے بھی تکرار میں روزے سے ہوں ہر کسی سے کرب کا اظہار میں روزے سے ہوں دو کسی اخبار کو یہ تار میں روزے سے ہوں میرا روزہ اِک بڑا احسان ہے لوگوں کے سر مجھ کو ڈالو موتیے کے ہار میں روزے سے ہوں میں نے ہر فائل کی گُمچی پر یہ مصرعہ لکھ دیا کام ہو سکتا نھیں سرکار میں روزے سے ہوں اے میری بیوی میرے رستے سے کچھ کترا کے چل اے میرے بچوں ذرا ہُشیار ، میں روزے سے ہوں شام کو بحرِ زیارت آ تو سکتا ہوں مگر نوٹ کرلیں دوست ، رشتے دار میں روزے سے ہوں تو یہ کہتا ہے لحن تر کوئی تازہ غزل میں یہ کہتا ہوں کہ برخوردار میں روزے سے ہوں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share