Description
تفصیل
محمد ظفر اقبال ، پاکستانی اردو غزل کے شاعر ۔1968ء پیدائش ،اوکاڑہ سے تعلق، بقیدِ حیات ۔اپنے منفرد اندازِ سخن کی وجہ سے مشہور ہیں ۔ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور ساتھ ساتھ مقامی اخبارات میں لکھتے بھی رہتے ہیں ۔مجھے یاد آرہا ہے کہ آپ روزنامہ ’’جناح ‘‘ میں پابندی سے لکھتے ہیں ۔آپ نے دنیا ٹی وی سے اپنے کیریر کا آغاز کیا لیکن جلد ہی ملازمت سے سبک دوشی اختیار کرتے ہوئے ’’جیو ٹی وی ‘‘ سے وابستہ ہوگئے۔ تاحال اسی چینل سے منسلک ہیں۔
نمونہ کلام :
وہی تو رونق ِ منظر بڑھانے والا تھا
میں درمیاں سے جو پردہ ہٹانے والا تھا
مجھے نکالنے آئے تھے شہر سے اس وقت
کہ جب جہاں سے میں از خود ہی جانے والا تھا
اسی نے مار دیا لا کے مجھ کو ساحل پر
بھنور کے منھ سے جو مجھ کو بچانے والا تھا
اِک آنے والے زمانے کا ترجماں تھا ظفرؔ
اگرچہ خود کسی پچھلے زمانے والا تھا