Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

واصف علی واصف

Description

تفصیل

مقبول اسلامی صو فی اردو شاعر،ذات و افکار میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں (15 جنوری 1929ء پیدائش ضلع خوشاب ۔۔۔۔ 18جنوری 1993ء وفات)والد : ملک محمد عارف استاد تھے،واصف خود :معلم ،ادیب و شاعر ۔گورنمنٹ ہائی اسکول ، خوشاب سے 1944 ء میں میٹرک کیا ، بعد ازاں ڈگری کالج، جھنگ سے بی ۔اے اور پھر ریاضی اور انگریزی میں ماسٹرز کے امتحانات پاس کیے ۔اپنے انوکھے اندازِ تحریر اور فلسفیانی خیالات کی بنا پر خاصے مشہور ہیں ۔ادبی سفر کا آغاز مختصر کہانیوں سے کیا اور اپنی کہانیوں میں زندگی کی تمام تر لطیف کیفیات کو سمو دیا جس میں محبت ، محنت ، خلوص ، پیار ، وفا ، دیانت داری اور بے شمار موضوعات کو زیرِ قلم لائے۔مقامی اخبارات میں کالم نگاری بھی کی اور اردو ،پنجابی و دیگر زبانوں میں لکھتے بھی رہے ۔آپ کی صوفیانہ تجلیات پر مبنی ایک سلسلہ ’’ گفتگو‘‘ کے عنوان سے منظرِ عام پر آچکا ہے۔روحانیت اور انسانیت آپ کے خاص موضوعات ہیں۔زمانہ طالب علمی ہی سے کالج کے مُجلّے ’’راویان‘‘ میں لکھنے کاآغاز کیا اور جلد ہی اپنے صوفیانہ خیالات کی بنا پر مشہور ہوگئے۔بعد از وفات آپ کا مقبرہ لاہور (بہاول پور روڈ )میں تعمیر کیا گیا جہاں ہر سال ماہِ رجب کی ۲۲ تا ۲۴ تاریخ واصف کا عرس منایا جاتا ہے۔ تصانیف : شبِ چراغ ۔ کرن کرن سورج ۔ The Beaming Soul ۔ دل ، دریا ، سمندر ۔ قطرہ قطرہ قلزم ۔ Ocean in Drop ۔ حرف حرف حقیقت ۔ شب راز ۔ بات سے بات ۔ گُم نام ادیب ( خطوط) ۔ مکالمہ ۔ ذکرِ حبیب ؐ(نعتیہ کلام) ۔ دریچے ۔ گفتگو وغیرہ نمونہ کلام : ’’ من کی بات سناؤں کس کو !‘‘ من کی بات سناؤں کس کو اپنے جیسا پاؤں کس کو اندھے رہبر اندھے پیر رہبر پیر بناؤں کس کو شیش محل اب گرتے جائیں شیشہ میں دکھلاؤں کس کو میں مستی کا میخانہ ہوں کون ہے مست ، بتاؤں کس کو واصفؔ کے گھر دیوالی ہے آنگن ناچ نچاؤں کس کو

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share