Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

شکیب جلالی

Description

تفصیل

نامور پاکستانی اردو شاعر ، سید حسن رضوی اصل نام ، شکیب ؔ تخلص ، یکم اکتوبر 1934ء کو علی گڑھ میں پیدا ہوئے اور 12 نومبر 1966ء کو سرگودھا (پنجاب) میں انتقال کیا ۔اردو غزل کے عظیم شاعر ۔والد کی ملازمت کے سلسلے میں ’’بدایوں شریف ‘‘ آگئے اور کم سنی سے شاعری شروع کردی، اس وقت شکیب کی عمر چودہ یا پندرہ برس ہوگی۔قیامِ پاکستان کے بعد شکیب پنڈی اور پھر لاہور آگئے اور یہاں سے اپنا ادبی پرچہ ’’جاوید‘‘ جاری کیا لیکن اس کو اشتہارات نہ ملنے کی وجہ سے بند کرنا پڑا ، اس کے بعد آپ نے اپنا دوسرا پرچہ ’’ مغربی پاکستان ‘‘ جاری کیا ،یہ سرکاری پرچہ تھا لیکن جلد ہی شکیب اس کی ملازمت چھوڑ کر نئے اخبار سے وابستہ ہوگئے ۔اس کے بعد کچھ افراد کی کوششوں سے آپ کو محکمہ تعلقاتِ عامہ میں ایک اہم ملازمت بھی ملی لیکن نجانے کیوں وہ ان سب چیزوں سے مطمئن نھیں تھے ۔شاعری البتہ وہ بڑی جاں فشانی سے کرتے رہے ۔طبیعت کے خلفشار نے انھیں یہاں بھی سکون نہ لینے دیا اور محض 33 سال کی عمر میں انہوں نے ریل کی پٹری پر لیٹ کر اپنی جان دے دی ۔ شکیب جلالی کا آخری شعر : ایک روایت کے مطابق وفات کے بعدشکیب ؔ کی جیب سے ایک رقعہ ملا جس پر اُن کا یہ شعر رقم تھا ؂ تو نے کہا نہ تھا کہ میں کشتی پر بوجھ ہوں آنکھوں کو اب نہ ڈھانپ ، مجھے ڈوبتے بھی دیکھ شکیب نے بڑی بھرپور شاعری کی ہے ۔ان کی چند معروف نظموں میں : کمتر نہ جان ۔ گلے ملا نہ کبھی ۔ جہاں تک بھی یہ صحرا دکھائی دیتا ہے ۔ آ کے پتھر جو مارا صحن میں ۔ میں شاخ سے اُڑا تھا ستاروں کی آس میں وغیرہ وغیرہ نمونہ کلام : آکے پتھر تو میرے صحن میں دو چار گرے جتنے اس پیڑ کے پھل تھے پسِ دیوار گرے مجھ کو گرنا ہے تو میں اپنے ہی قدموں میں گروں جس طرح سایہ دیوار پہ دیوار گرے دیکھ کہ اپنے در و بام لرز اُٹھتا ہوں میرے ہمسائے میں جب بھی کوئی دیوار گرے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share