Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

شبنم رومانی

Description

تفصیل

معروف اردو شاعر ، اصل نام : مرزا عظیم بیگ چغتائی ، تخلص : شبنم رومانی ، 30دسمبر 1928ء کو شاہ جہاں پُور ، ہندُستان میں پیدا ہوئے اور 17فروری 2009 ء کو کراچی میں انتقال کیا ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور پھر کراچی آگئے ، یہاں آپ نے اپنی عظیم مثنوی ’’ مثنوی شہرِ کراچی‘‘ ۱۹۵۹ء میں لکھی جو بچّوں اور بڑوں دونوں میں یکساں مقبول ہوئی ۔ مجموعہ کلام و دیگر تصانیف : جزیرہ ۔ دوسرا ہمالہ ۔ تہمت ۔ حرفِ نسبت ۔ موزے چلغوزے(بچوں کی نظمیں ) ۔ ہائڈ پارک (اخباری کالموں کا مجموعہ ) ۔ مثنوی شہرِ کراچی (مزاحیہ شاعری) وغیرہ شبنم رومانی کے والد مرزا اظہر بیگ چغتائی بھی ایک نامور شاعر تھے ۔شبنمؔ نے ۱۹۴۸ء میں آگرہ یونیورسٹی سے بی کام کیا ،بعد ازاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم ۔ اے کا امتحان پاس کیا ۔آپ نے اسکول کے زمانے ہی سے شاعری کا آغاز کردیا تھا اور ’’قائدِ اعظم ‘‘ پر ایک نظم بھی کہی تھی جو نہایت مقبول ہوئی تھی ۔آپ نے پہلا تخلص ’’ آہؔ ‘‘ اختیار کیا ، اس کے بعد ’’ ماتمؔ ‘‘ اور بعد ازاں ’’ شبنمؔ ‘‘ ہوگئے۔آپ نے غزل ، نظم ،نعت ،منقبت اور بچوں کا ادب ، ہر جہت میں شاعری کی ہے۔ اعززات : شبنم کی شاعری خود ایک اعزاز ہے ،تاہم دیگر اعزازات میں سے اکادمی ادبیات ،پاکستان کا ایوارڈ ، آرٹس کونسل ادبی ایوارڈ ، حکومتِ سندھ ایوارڈ وغیرہ وغیرہ شامل ہیں ۔ ادبی پرچہ : کراچی سے اپنا تنقیدی پرچہ ’’اقدار ‘‘ بھی نکالتے رہے جس کے برسوں مدیر رہے ۔ دیگر : شبنم رومانی کے ایک بیٹے فیصل عظیم بھی شاعر ہیں اور اسّی کی دہائی میں اُن کا مجموعہ ’’ میری آنکھوں سے دیکھو ‘‘ منظرِ عام پر آیا تھا ۔ نمونہ کلام : ’’ پیغمبروں کی راہ پر ‘‘ پیغمبروں کی راہ پر چل کر نہ دیکھنا یا پھر چلو تو راہ کے پتھر نہ دیکھنا پڑھتے چلو وہ اِسم ، کہ شہرِ طلسم ہے گر خیر چاہتے ہو ، پلٹ کر نہ دیکھنا پہلی نظر ہی میں اُسے جی بھر کے دیکھ لو تہذیبِ عاشقی ہے مکرر نہ دیکھنا یہ کیا کہ خواب دیکھنا سورج کے رات بھر اور دن کی روشنی میں کبھی گھر نہ دیکھنا جس وقت اپنی فتح کا پرچم کرو بلند ہاری ہوئی سپاہ کو ہنس کر نہ دیکھنا

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share