Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

سحر انصاری ، پروفیسر

Description

تفصیل

معروف اردو شاعر ،27 دسمبر1941ء پیدائش ،بقیدِ حیات ۔ جامعہ کراچی سے ایم ۔اے اردو کیا اور پھر اسی جامعہ بحیثیت پروفیسر اردو وابستہ ہوئے ،بعد ازاں چیئر مین شعبہ اردو کے عہدے پر فائز ہوئے۔نام ور اردو اسکالر ، نقاد ،ادیب اور شاعر۔اصل نام : انور مقبول ، تخلص : سحرؔ انصاری آپ کی شاعری میں ادب اور شائستگی کا ایک حسین امتزاج پایا جاتا ہے اور آپ نے اپنی شاعری میں زندگی کے اُس حسن کو بھرپور تغزل کے ساتھ پیش کیا ہے جو ایک عام آدمی کی نگاہ سے پوشیدہ ہے ۔پروفیسر صاحب کے سیکڑوں شاگرد اس وقت زندگی کے ہر میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔آپ جامعہ کراچی کے اُس وقت کے ’’پروفیسر‘‘ ہیں جب ’’پروفیسر‘‘ ہوانا واقعی ایک اعزاز سمجھا جاتا تھا اور ایسا سہل عمل نہ تھا۔آپ نے تحقیقی کام (یعنی پی ایچ ڈی) نہیں کیا لیکن فی زمانہ آپ کی علمیت ، قابلیت اور وسیع ترین مطالعہ کسی پی ایچ ڈی اسکالر سے کسی بھی طور کم نھیں بلکہ عمرِ عزیز کے اس حصے میں بھی آپ کی تحقیقی صلاحیتوں پر ایک نکھار کی کیفیت ہے۔پوری دنیا میں آپ کی شاعری مقبول ہے اور ترجمہ بھی کی جارہی ہے ۔پروفیسر صاحب نے اردو کے علاوہ انگریزی ، ہندی ،روسی اور دیگر زبانوں میں بھی شاعری کی ہے اور آپ کی شاعری ان زبانوں میں ترجمہ بھی ہوئی ہے۔ان دنوں آرٹس کونسل اوف کراچی کی ’’ادبی کمیٹی‘‘ کے چیئر مین ہیں ، علاوہ ازیں ’’انجمن ترقی اردو‘‘ (پاکستان ) کے نائب معتمد بھی ہیں ۔حکومتِ پاکستان نے آپ کی ادبی خدمات کا اعتراف ’’تمغہ امتیاز‘‘ کی صورت میں کیا ہے۔ Waiting آپ کی مشہور انگریزی نظم ہے ۔ مجموعہ کلام : ’’ نمود‘‘ اور ’’ خدا سے بات کرتے ہیں‘‘ نمونہ کلام : اک سوال اس کے قدو گیسو سے پہچانا گیا حسن اپنے کون سے جادو سے پہچانا گیا میں ہو ا کی طرح ٹھیرا تھا سرِ شاخِ گلاب وہ بھی اپنے جسم کی خوشبو کی پہچانا گیا تہہ بہ تہہ لفظوں پہ تھے آدابِ محفل کے نقاب تُو بھی اپنی گفتگو میں ’’ تُو ‘‘ سے پہچانا گیا آج تک ایک استعارہ ہی سمجھتے تھے اُسے زخمِ دل کُھلتے ہوئے چاقو سے پہچانا گیا اِک تبسم جس کو ہونٹوں پہ سجایا تھا سحرؔ آنکھ میں آئے ہوئے آنسو سے پہچانا گیا

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share