Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

پیرزادہ قاسم رضا صدیقی

Description

تفصیل

نامور پاکستانی اسکالر،شاعر ، سائنس داں اور ماہرِ تعلیم ۔8 فروری 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے ، بقیدِ حیات (اگست 2012 دمِ تحریر)۔ قیامِ پاکستان کے بعد کراچی آئے اور ڈی جے سائنس کالج سے انٹرنس اور بی ایس سی تک تعلیم حاصل کی ۔کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی کیا، بعد ازاں لندن سے نیورو سائنس میں اعلیٰ تعلیم(پی ایچ ڈی) حاصل کرکے جامعہ کراچی کے ’’شیخ الجامعہ‘‘(وائس چانسلر) کے عہدے تک پہنچے۔اس کے علاوہ ضیاء الدین میڈیکل یونی ورسٹی اور اردو یونیورسٹی کے بھی وائس چانسلر رہے ۔1960ء تک جامعہ کراچی کے ’’فزیا لوجی ڈپارٹمنٹ ‘‘ میں پڑھاتے بھی رہے۔اردو اور انگریزی زبانوں میں کئی تصانیف کے مصنف ہیں۔اردو شاعری پر خاطر خواہ توجہ بھی دی ۔پیرزادہ قاسم نے پچاس کی دہائی میں اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا تھا ۔ تصانیف : چند اہم تصانیف درج ذیل ہیں : خون میں امینو تیزاب کی آمیزش ( ۱۹۶۶ء) ۔ ذیابیطس اور مردانہ عضوِ تناسل کی بہترین کارکردگی وغیرہ مشہور شعر ؂ ایک اشک کی قیمت ہو اگر ایک ہی پیسہ تو سنو ! تم لاکھوں کے مقروض ہو میرے نمونہ کلام : اگریوں ہی لکھی گئیں عداوتوں کی سرخیاں میرا لہو بھی رائگاں ، تیرا لہو بھی رائگاں سفر نصیبیوں کا اک یہی صلہ بھی کم نھیں کہ مُشتِ خاک کی آرزو بکھر گئی کہاں کہاں یہ آگ عشق کی ہے اس سے مہلتیں طلب نہ کر کہ دیر ہوگئی تو پھر دھواں دھواں دھواں دھواں میرے خدا تیرے مراسم ان سے کس طرح کے ہیں وہ لوگ جو خدا بنے ہوئے ہیں زیرِ آسماں غزل (۲) بے دلی سے ہنسنے کو خوش دلی نہ سمجھا جائے غم سے جلتے چہروں کو روشنی نہ سمجھا نہ جائے لاکھ خوش گلابیاں باہمی تعلق کو دوستی کہے لیکن دوستی نہ سمجھا جائے ہم تو بس یہ کہتے ہیں روز جینے مرنے کو آپ کچھ چاہے کچھ سمجھیں ، زندگی نہ سمجھا جائے گاہ گاہ وہ شک میں گھر کی سمت جاتا ہوں اس کو دشتِ حیرت سے واپسی نہ سمجھا جائے خاک کرنے والوں کی کیا عجیب خواہش ہے خاک ہونے والوں کو خاک بھی نہ سمجھا جائے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share