Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

پروین شاکر

Description

تفصیل

؂ قضا نے میرے نام کی لوح بھردی میری جان ! تم نے بہت دیر کردی صفِ اول کی اردو شاعرہ ، بیناؔ تخلص اختیار کرنے والی ، بعد ازاں پروینؔ تخلص کیا ، 24نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور ایک ٹریفک حادثہ میں 26 دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں محض چالیس برس کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔ایم ۔اے انگریزی کیا اور پی ایچ ۔ڈی تک اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔نو سال تک درس و تدریس سے وابستہ رہیں اور پھر سول سروسز کو اختیار کیا اور ’’پاکستان کسٹمز‘‘ میں،سی بی آر ،اسلام آباد میں سیکریٹری دوم کی حیثیت سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا۔1991ء میں ہارورڈ یونیورسٹی سے مزید تعلیم حاصل کی اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم۔اے کی ڈگری لی۔غزل اور آزاد شاعری کی اور احمد ندیم قاسمی سے کلام میں اصلاح بھی لیتی رہیں۔وہ اکثر احمد ندیم قاسمی کو ’’ عمو جان‘‘ کہا کرتیں ۔پہلا قابلِ ذکر مجموعہ کلام ’’ خوشبو‘‘ ہے ؂ وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا مسئلہ پھول کا ہے ، پھول کدھر جائے گا آدم جی ادبی اعزاز کے علاوہ ’’1990ء میں پاکستانی صدر غلام اسحٰق خان نے صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی برائے ادب‘‘ سے بھی نوازا ۔ڈاکٹر سید نصیر علی سے شادی ہوئی لیکن ازدواجی زندگی کچھ انتشار کا شکار رہی۔ایک بیٹا سید مُراد علی کار حادثے کے وقت آپ کے ساتھ تھا لیکن معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔ مجموعہ کلام : خوشبو ۔ صد برگ ۔ خود کلامی ۔ انکار ۔ ماہِ تمام نمونہ کلام : پیشکش اتنے اچھے موسم میں روٹھنا نھیں اچھا ہار جیت کی باتیں کل پہ ہم اُٹھا رکھیں آؤ دوستی کرلیں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share