Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

عبید اللہ علیم

Description

تفصیل

اردو غزل کے جدید پاکستانی شاعر ۔1939ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے۔جامعہ کراچی سے ایم۔اے اردو ادبیات کی سند حاصل کی اور ریڈیو پاکستان ، کراچی میں پروڈیوسر ہوگئے۔بعد ازاں 1967ء میں کراچی ٹی وی مرکز سے وابستہ ہوگئے۔1974ء میں آپ کا پہلا مجموعہ کلا م ’’ چاند چہرہ ستارا آنکھیں ‘‘ منظرِ عام پر آیا تو ادبی حلقوں میں دھوم مچ گئی۔ان کو ’’آدم جی ادبی انعام ‘‘ سے بھی نوازا گیا ۔کچھ مذہبی وجوہات کی بنا پر عبیداللہ علیم کو ٹیلیوژن کی ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ان کا دوسرا مجموعہ کلام ’’ویران سرائے کا دیا ‘‘ 1986ء میں منظرِ عام پر آیا ۔اس کے بعد عبید انگلستان چلے گئے ۔1997ء میں حملۂ قلب کی بنا پر وہ پاکستان واپس آئے اور کراچی میں ناظم آبادچار نمبر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مقیم ہوئے لیکن اسی دوران ان پر دل کا دوسرا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ نمونہ کلام : جو اس نے کیا اسے صلہ دے مولا مجھے صبر کی جزا دے یا میرے دیے کی لو بڑھا دے یا رات کو صبح سے ملا دے سچ ہوں تو مجھے امر بنادے جھوٹا ہوں تو نقاش سب مٹا دے کیا چیز ہے خواہشِ بدن بھی ہر بار نیا ہی ذائقہ دے چھونے میں یہ ڈر کہ مر نہ جاؤں چُھولوں تو وہ زندگی سوا دے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share