Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

نوشی گیلانی

Description

تفصیل

اردو شاعرہ ، 14 مارچ 1964ء کو بہاول پور میں پیدا ہوئیں۔آگے چل کر امریکا کی شہریت اختیار کی۔ارد و شاعری میں غزل اور آزاد نظم کہنے والی شاعرہ۔تین ایم ۔اے پاس کیے ، اردو ، اقبالیات اور فارسی ۔قابلِ تعریف مجموعہ کلام ’’ محبتیں جب شمار کرنا ‘‘ کہلایا جاسکتا ہے ۔’’خواجہ فرید ایوارڈ ‘‘ حاصل کرچکی ہیں ۔ مجموعہ کلام : محبتیں جب شمار کرنا ( ۱۹۹۳ء پہلا مجموعہ کلام ) اداس ہونے کے دن نھیں ( ۱۹۹۷ء دوسرا مجموعہ کلام ) پہلا لفظ محبت لکھا ( ۲۰۰۳ ء مطبوعہ ) ہم تیرا انتظار کرتے رہے (۲۰۰۸ء) نوشی گیلانی کی نظمیں (مطبوعہ ۲۰۰۸ء ) نوشیؔ گیلانی نے انگریزی میں بھی نظمیں کہیں ۔To Catch Butterfliesآپ کی مشہور نظم ہے۔ نمونہ کلام : محبتیں جب شمار کرنا تو سازشیں بھی شمار کرنا جو میرے حصے میں آئی ہیں وہ اذیتیں بھی شمار کرنا جلائے رکھوں گی میں صبح تک تمہارے رستے میں اپنی آنکھیں مگر کہیں ضبط ٹوٹ جائے تو بارشیں بھی شمار کرنا جو حرف لوحِ وفا پہ لکھے ہوئے ہیں ان کو بھی دیکھ لینا جو رائگاں ہو گئیں وہ ساری عبارتیں بھی شمار کرنا یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں برف ہوگئی ہیں جب ان کی یخ بستگی پرکھنا ، تمازتیں بھی شما ر کرنا تم اپنی مجبوریوں کے قصے ضرور لکھنا وضاحتوں سے جو میری آنکھوں میں جل بُجھی ہیں وہ خواہشیں بھی شُمار کرنا

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share