Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

مظفر وارثی

Description

تفصیل

اردو شاعری میں جدید نعتیہ کلام پیش کرنے والے ، محمد مظفر الدین احمد صدیقی ، 20دسمبر 1933ء میرٹھ میں پیدا ہوئے اور 28 جنوری 2011ء لاہور میں انتقال کیا ۔والد : صوفی شرف الدین چشتی ۔ عصرِ حاضر میں پاکستان کے نمایاں ترین نعت گو شاعر ۔مظفر وارثی نے پچاس سال سے زیادہ شاعری کی اور اپنا ایک جداگانی اسلوب برقرار رکھا ۔ایک مشاعرے میں معروف شاعر احسا ن دانش نے کہا تھا کہ ’’ اگلا زمانہ مظفر وارثی کا زمانہ ہوگا !‘‘ تصانیف : تیس کے قریب تصانیف ہیں ۔ برف کاناؤ ۔ بابِ حرم ۔ لہجہ ۔ نورِ ازل ۔ الحمد ۔ حصار ۔ ستاروں کی آبجو ۔ لہو کی ہریالی ۔ کعبہ عشق ۔ کھلے دریچے بند ہوا ۔ دل سے درِ نبی ؐ تک ۔ ظلم نہ سہنا ۔ کمند وغیرہ اعزازات : ’’ صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی‘‘ مشہور ترین حمد : ’’ اے خدا اے خدا ‘‘ مشہور ترین نعت : میرا پیمبر عظیم تر ہے نعت رسولِ مقبول ؐ میرا تو سب کچھ میرا نبی ہے سیاہیاں مجھ میں داغ مجھ میں جلیں اسی کے چراغ مجھ میں اثاثہ قلب و جاں وہی ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے میرے گناہوں پہ اس کا پردہ وہ میرا امروز، میرا فردا ضمیر پر حاشیے اسی کے شعور بھی اس کا وضع کردہ وہ میرا ایماں ، میرا تیقن وہ میرا پیمانہ تمدن وہ میرا معیار زندگی ہے میرا پیمبر عظیم تر ہے وہ میری منزل بھی، ہم سفر بھی وہ سامنے بھی پسِ نظر بھی وہی مجھے دور سے پکارے اسی کی پرچھائیں روح پر بھی وہ رنگ میرا وہ میری خوشبو میں اس کی مُٹھی کا ایک جگنو وہ میرے اندر کی روشنی ہے میر ا پیمبر عظیم تر ہے اسی کی قدموں میں راہ میری اسی کی پیاسی ہے چاہ میری اسی کی مجرم میری خطائیں اسی کی رحمت گواہ میری اسی کا غم مجھ کو ساتھ رکھے وہی میرے دل پہ ہاتھ رکھے وہ درد بھی ہے سکون بھی ہے میرا پیمبرؐ عظیم تر ہے ازل کے چہرے پہ نور اس کا ظہورِعالم ظہور اس کا خود اس کی آواز گستۂ حق خود اس کی تنہائی طور اس کا بہت سے عالی مقام آئے خدا کے بعد اس کا نام آئے وہ اولیں ہے وہ آخریں ہے میرا تو سب کچھ میرا نبیؐ ہے نہ مجھ سے بارِ عمل اٹھے گا نہ حشر میں کوئی ساتھ دے گا اگر کہے گا تو روزِ محشر خدا سے میرا نبیؐ کہے گا سیاہیاں داغ صاف کردے اسے بھی مولا معاف کردے یہ میرا عاشق ہے وارثی ہے میرا تو سب کچھ میرا نبیؐ ہے سیاہیاں مجھ میں داغ مجھ میں جلیں اسی کے چراغ مجھ میں اثاثہ قلب و جاں وہی ہے میرا پیمبر ؐ عظیم تر ہے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share