Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

مصطفٰے زیدی

Description

تفصیل

معروف اردو پاکستانی شاعر ، اصل نام : سید مصطفٰے حسنین زیدی ۔ تخلص : مصطفٰے زیدی ۔ 16 اکتوبر 1930 الہ آباد میں پید اہوئے اور محض چالیس سال کی عمر میں مورخہ 12 اکتوبر 1970ء کو کراچی میں انتقال ہوا ۔سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کیے گئے۔’’تیغ الہ آبادی‘‘ کے قلمی نا م سے بھی لکھا ۔والد : سید لختِ حسنین زیدی ۔ مذہبی تعلیم والد ہی سے حاصل کی جو ایک اسکالر تھے۔۱۹۵۰ ء میں الہ آباد سے فرسٹ کلاس میں بی۔اے کیا ۔ایم ۔اے (انگریزی ادبیات) میں کرنے کے بعد لاہور آئے اور گونمنٹ کالج لاہور میں لیکچرر کے فرائض سر انجام دیے۔بعد ازاں اسلامیہ سائنس کالج ،کراچی میں پروفیسر ہوئے۔ پہلا مجموعہ کلام ’’زنجیریں ‘‘ ۱۹۴۹ء میں شایع ہوا ۔ دیگر شعری تصانیف : روشنی ۔ شہرِ آزار ۔ موج میری صدف صدف ۔ گریبان ۔ قبائے ساز ۔ کوہِ ندا ۔ وغیرہ نمونہ کلام : وہ نھیں تھا تو دل اک شہرِ وفا تھا جس میں اس کے ہونٹوں کے تصور سے تپش آتی تھی اس کے انکار پہ بھی پھول کھلے رہتے تھے اس کے الفاظ سے بھی شمع جلی جاتی تھی دن اس امید پہ کٹتا تھا کہ دن ڈھلتے ہی اس نے کچھ دیر ملنے کی مہلت دی ہے انگلیاں برق زدہ رہتی تھیں جیسے اس نے اپنے رخسار کو چھونے کی ا جازت دی ہے اس سے ایک لمحہ الگ رہ کہ جنوں ہوتا تھا جی میں تھی کہ اس کو نہ پائیں گے تو مرجائیں گے وہ نہ ہوگی تو رک جائے گا پیمانہ مہ تیرگی میں کسے ڈھونڈیں گے کہ گھر جائیں گے پھر ہوا یوں کہ لپکتے ہوئے انگاروں میں ہم تو جلتے تھے مگر اس کا نشیمن بھی جلا مشہور شعر : ان ہی پتھروں پر چل کر اگر آسکو تو آؤ میرے گھر کے راستے میں کہیں کہکشاں نھیں ہے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share