Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

منیر نیازی

Description

تفصیل

معروف اردو پاکستانی شاعر ، منیر احمد نام ، تخلص : مُنیرنیازی ۔19اپریل 1928ء خان پور پیدائش ۔26دسمبر 2006ء لاہور انتقال ؂ عادت سی بنالی ہے تم نے تو مُنیرؔ اپنی جس شہر میں بھی رہنا اُکتائے ہوئے رہنا اردو اور پنجابی زبانوں کے بہترین شاعر۔بی اے کے بعد جنگ عظیم کے دوران انڈین بحریہ میں ملازم ہوئے ۔لیکن جلد ہی ملازمت ترک کردی اور قیامِ پاکستان کے بعد لاہور آگئے۔منیر نیازی کی شاعری فطرت کی شاعری ہے ، بالخصوص ’’ جنگل‘‘ سے وابستہ تمام علامات کو آپ نے اپنی شاعری میں استعمال کیا ۔انہوں نے ’’ چڑیل ‘‘ اور ’’چیل‘‘ کی علامات کو بھی اردو دنیا میں سب سے پہلے استعمال کیا ۔منیر نیازی کی شاعری میں جنگل کی دنیا کا دل دھڑکتا ہے۔اردو شاعری میں منیر نیازی کے ۱۳ ، پنجابی زبان میں تین اور انگریزی زبان میں دو مجموعے شایع ہو چکے ہیں۔ اردو مجموعہ ہاے کلام : اس بے وفا کا شہر ہے ۔ تیز ہوا اور تنہا پھول ۔ جنگل میں دھنک ۔ دشمنوں کے درمیان شام ۔ سفید دن کی ہوا ۔ ماہِ منیر ۔ سیاہ شب کا سمندر ۔ چھ رنگین دروازے و دیگر مشہور ہیں ۔ پنجابی شاعری : شفر دی رات ۔ چار چپ چیزاں ۔ رستہ دسن والے تارے ۔ آغاز زمستان ۔ ساعت سیار کلیات : کلیاتِ منیر نمونہ کلام : ’’اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو ‘‘ اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو اشکِ رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو آنکھوں میں اُڑ رہی ہے لُٹی محفلوں کی دھول عبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو شامِ الم ڈھلی تو چلی درد کی ہوا راتوں کا پچھلا پہر ہے اور ہم ہیں دوستو یہ اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یاد تنہائیوں کا زہر ہے اور ہم ہیں دوستو پھرتے ہیں مثلِ موجِ ہوا شہر شہر میں آوارگی کی لہر ہے اور ہم ہیں دوستو لائی ہے اب اُڑا کے گئے موسموں کی باس برکھا کی رُت کا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share