Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

سید مجیب ظفر انوار حمیدی ،ڈاکٹرپروفیسر

Description

تفصیل

اصل نام : یوسف جمال ،تاریخی نام : مجیب ظفر ، قلمی نام : پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی ۔24 اگست 1963ء کراچی پیدائش ۔ بقیدِحیات (اگست2012ء)۔ والد : سید انوار حسین حمیدی ، والدہ : سیدہ فاطمہ اختر۔تین بہن بھائیوں بُشریٰ ظفر ،نوید ظفر میں بڑے۔میٹرک 1978 ء ’’ صدر گرامر اسکول‘‘ کراچی سے کیا، انٹرنس 1981ء ڈی۔ جے سائنس کالج سے اور بی ایس سی1983ء میں جامعہ کراچی سے کیا۔ایم ایس سی(فزکس) کی تعلیم کے دوسرے سال تعلیم کو خیر آباد کہنا پڑا اور روزنامہ ’’ حریّت ‘‘ کراچی سے وابستہ ہوئے۔بعد ازاں جامعہ کراچی سے 1987ء میں ایم ۔اے (اردو ادبیات) اوّل پوزیشن کے ساتھ کیا ۔ایم ۔اے لسانیات (گولڈ میڈل) اور یونیسیف سے ’’ بچوں کے لیے ادب نگاری‘‘ کا ڈپلوما حاصل کیا ۔ 1992ء ’’سول سروس کمیشن‘‘ کاامتحان پاس کرکے گورنمنٹ ڈگری کالج،کراچی میں اردو ادبیات کے استاد مقرر ہوئے اور کیڈٹ کالج (پٹارو ) ، کیڈٹ کالج (اسٹیل ٹاؤن) ،آغا خان ایجوکیشن سروس کے بعد گورنمنٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے وابستہ ہوگئے۔آج کل مقامی ڈگری کالج کے پرنسپل ہیں۔ پروفیسر مجیب ظفرحمیدی بنیادی طور پر گذشتہ 45 برسوں سے بچوں کے ادب سے وابستہ ہیں اور اس ضمن میں چھ ہزار سے زیادہ طبع زاد تحریرں لکھ چکے ہیں۔دو مرتبہ ’’تمغہ حسنِ کارکردگی‘‘ اور ’’ ستارۂ امتیاز‘‘ کے لیے نامزد ہوئے لیکن ’’ادب‘‘ میں ’’شعبہ بچوں کا ادب ‘‘ پر انعامات نہ دینے کی وجہ سے دونوں مرتبہ سول ایوارڈز سے محروم کردیے گئے۔بدایوں کے علمی و ادبی خانوادے سے تعلق ہے۔شاعری میں ہر موضو ع کو برتا ہے۔غزل و نظم(حمد ونعت ) بنیادی شعبے رہے۔’’تتلیاں ‘‘ پہلا مجموعہ کلا م 1990ء میں شایع ہوا۔بچوں کے حریت ، بچوں کا جنگ اور دیگر روزناموں کے ادبی صفحات پر تین عشروں تک پابندی سے لکھا ۔ بچوں کے لیے 16 تصانیف شایع ہوچکی ہیں ،جن میں سے 9 کو ’’ وفاقی وزارتِ تعلیم ‘‘ حکومتِ پاکستان نے اسناد و اعزازات عطا کیے۔یہ کتابیں ’’نیشنل بک کونسل ‘‘(وزارتِ تعلیم) کے بینر تلے شایع ہوئیں۔ تصانیف : کہانیوں کے مجموعے : خون آلود خنجر ۔ پراسرا صندوق ۔ چابی والی موٹر ۔ بند ڈبے کا راز ۔ گرم گرم روٹیاں ۔ لیجئے آئس کریم کھائیے ۔ آنٹی ہماری گیند دے دیں ۔ رانی (ناول) ۔ راجو ، راج ، رہائی ( ناول) ۔ کاسو (ناول) ۔ حسن کی کہانیاں ۔ تتلیاں ( نظمیں ) اور دیگر شامل ہیں ۔بچوں کے تقریباً تمام مُلکی اور غیر ملکی رسائل و جرائد میں لکھا ۔وائس اوف امریکا سے بھی آپ کی کہانیاں انگریزی ترجموں کے ساتھ پیش کی گئیں ۔بی بی سی (لندن) سے کہانیاں اور انٹرویو سارہ نقوی نے پیش کیا۔ مقالے /شاعری : ماہنامہ قومی زبان ۔ اردو ۔ افکار ۔ شب خون ۔ اخبار جہاں ۔ اردو ڈائجسٹ ۔ ریڈرز ڈائجسٹ ۔ روزنامہ ہندو (انڈیا) ۔ واشنگٹن پوسٹ وغیرہ اعزازات : نیشنل ادبی ایوارڈ 1986ء پاکستان سائنس فاؤنڈیشن ایوارڈ 1991ء سائنسی ادب ایوارڈ 1993ء نامزدگی برائے تمغہ حسنِ کارکردگی 2004ء نامزدگی برائے ستارۂ امتیاز 2008ء اردو ایوارڈ مسلسل تین سال 2006-2007-2008 ء ایجوکیشنل اولمپیاڈ ایوارڈز مسلسل تین سال 2000-2001-2002ء خود نوشت سوانح : ’’ آتا ہے یاد مجھ کو ۔۔۔‘‘ نمونہ کلام : وہ گھڑی بھی حسیں گھڑی ہوگی جب مدینے میں حاضری ہوگی دیر کرتے نھیں کرم میں وہ ؐ میری چاہت میں کچھ کمی ہوگی انؐ کے غم میں تڑپ کے دیکھو تو تم پہ قربان ہر خوشی ہوگی جل سکیں گے نہ ظلمتوں کے دیے آگئے آپ ؐ ، روشنی ہوگی تم سراپا درود بن جاؤ پھر زیارت حضورؐ کی ہوگی بات بن جائے گی حمیدیؔ کی چشمِ رحمت جو آپ ؐ کی ہوگی

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share