Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

میر گُل خان نصیر

Description

تفصیل

’’ملک الشعراء‘‘ ، بلوچستان کے پہلے وزیرِ تعلیم ،۱۴ ؍ مئی ۱۹۱۴ء نوشکی میں پیدا ہوئے اور ۵؍ دسمبر ۱۹۸۳ء مِڈ ایسٹ ہسپتال ، کراچی میں انتقال کیا۔آبائی گاؤں نوشکی میں تدفین ہوئی۔نیشنل عوامی پارٹی کے بینے تلے سیاست کی۔دورانِ طالب ’’باکسنگ‘‘ کے کھیل کو کھیلا۔انگریزی، اردو ، بلوچی ، براہوی، پشتو زبانوں میں شاعری کی۔آپ کی شاعری میں زندگی کے تمام تر موضوعات اپنے تنوع کے ساتھ موجود ہیں۔۱۹۳۳ء تا ۱۹۵۰ء کے عرصہ میں آپ نے بہترین اردو شاعری کی لیکن تادمِ وفات آپ کی اردو شاعری کا کوئی مجموعہ شایع نھیں ہو سکا۔معروف شاعر حبیب جالب نے آپ کی وفات پر آپ کو بہترین خراجِ تحسین پیش کیا۔میر گُل خان نصیر کو اُن کی بہترین ادبی خدمات پر ۲۰۰۱ء کا ’’ستارۂ امتیاز ‘‘ پیش کیا گیا۔یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا۔۱۹۶۲ء میں جب روسی حکومت نے فیض احمد فیضؔ کو ’’لینن انعام‘‘ کے لیے منتخب کیا تو جیوری نے دوسرا نام’’میر گل خان نصیر‘‘ کا پیش کیا لیکن ایوب خان کے دورِ حکومت کی کچھ پالیسیوں کی وجہ سے آپ ماسکو(روس) نہیں جا سکے ۔معروف شاعر فیض احمد فیض ؔ نے آپ کی کئی نظموں کو اُردو کے قالب میں ڈھالا۔ نمونہ کلام : ’’میرا دیس پیارا ‘‘ وہ رنگین و دلکش زمین کا کنارا یہ نیلا سمندر جسے چُومتا ہے یہ موجوں کا ٹکراؤ جس کے کنارے جہاں چاندنی نُور پھیلا رہی ہے یہ آنکھوں کا تارا، میرا دیس پیارا یہ وادی یہ سرسبز شاداب خطے جہاں سبزہ و گل کی بھینی مہک سے دماغوں میں اِک کیف و اِک جذبِ مستی نگاہوں میں اِک نور سی پھیلتی ہے یہ رنگیں دُلارا ، میرا دیس پیارا

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share