Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

مجید امجد

Description

تفصیل

معروف اُردو شاعر مجید امجد 29 جون 1914ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے اور 11 مئی 1974ء کو انتقال کیا۔پیشے کے اعتبار سے سرکاری ملازم(بیورو کریٹ) تھے۔اردو غزل اور نظم کے منفرد شاعر۔فیض احمد فیض ، ن ۔م راشد اور ناصر کاظمی اور میرا جی کے ہم عصر ۔’’پروگریسیو رائٹرز موومنٹ‘‘ کے رُکن۔۱۹۳۴ء میں اسلامیہ کالج ،لاہور سے بی ۔اے کا امتحان نمایاں طور پاس کیا اور شاعری کی ابتدا کردی۔مجید امجد اُن چند پاکستانی شعرأکرام میں سے ہیں جن کا کلام مقبول گلوکاروں نے پیش کیا ہے۔یہ کسی بھی کلام کی مقبولیت کا ایک انداز ہوتا ہے کہ اُسے گایا جائے،لیکن یہ کُلی طور پر کوئی ایسا پیمانہ نھیں ہے کہ جس کا کلام گایا جائے ، وہی مقبول و مشہور شاعر ہو۔بی ۔اے میں کامیابی کے بعد مجید اُس وقت کے مقبول اخبار ’’عروج‘‘ کی مجلسِ ادارت سے وابستہ ہوگئے۔دوسری جنگِ عظیم کے دوران انگریز حکومت کے خلاف ایک نظم کہنے پر وہ اخبار سے بے دخل کردیے گئے اور بے روزگاری کا زہر پینے پر مجبور کردئے گئے۔آپ نے ہمت نہ ہاری اور ۱۹۴۴ء میں محکمہ جاتی امتحان پاس کرکے ’’محکمہ خوراک‘‘ سے وابستہ ہوگئے اور ۱۹۷۲ء تک اس محکمہ سے وابستہ رہے۔آپ کا پہلا مجموعہ کلام ’’ شبِ رفتہ ‘‘ ۱۹۵۸ء میں شایع ہوا اور ادبی حلقوں میں ایک پہچان ثابت ہوا۔۱۹۷۶ء میں جاوید قریشی کمشنر ساہیوال نے مجید امجد کی شاعری کا مجموعہ ’’شبِ رفتہ کے بعد‘‘ کے عنوان سے طبع کرایا بعد ازاں خواجہ محمد زکریا نے ۱۹۸۹ء میں اس مجموعے میں اضافے کرکے ’’کلیاتِ مجید امجد‘‘ کے عنوان سے شایع کیا۔مجید نے انگریزی ، فارسی ، عربی اور ہندی زبانوں میں بھی شاعری کی۔ نمونہ کلام : جو دن کبھی نھیں بِیتا وہ دن کب آئے گا انہی دنوں میں اس ایک دن کو کون دیکھے گا اس ایک دن کو جو سورج کی راکھ میں غلطاں انہی دنوں کی تہوں میں ہے ، کون دیکھے گا ہزار چہرے خود آرا ہیں کون جھانکے گا مرے نہ ہونے کی ہونی کو کون دیکھے گا

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share