Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

کشور ناہید

Description

تفصیل

ستارۂ امتیاز ، محترمہ کشور ناہید 1940ء ، بلند شہر انڈیا میں پیدا ہوئیں ۔ بقیدِ حیات ۔کشور ناہید نے خواتین کے حقوق کے سلسلے میں آواز اُٹھائی اور ترقی پسند انہ خیالات کا اظہار کیا ۔اہل خانہ کے ہمراہ ہندُستان سے پاکستان ہجرت کی اور 1949ء میں پاکستان آگئیں۔ پاکستان میں آکر آپ نے خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں آواز بلند کی اور کچھ اسکول بھی قائم کیے ۔آپ نے خود پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔معورف شاعر یوسف کامران کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ۔شوہر کی وفات کے بعد گھر کی تمام تر ذمہ داری آپ نے اُٹھالی۔آج کل بھی اپنے سلائی کڑھائی کے مرکز کو چلانے کے علاوہ نامور اردو اخبارات و جرائد میں کالم نگاری بھی کررہی ہیں اور خواتین کے تعلیمی مراکز کے قیام کے لیے بھی کام کررہی ہیں۔آپ ’’پاکستا ن نیشنل کونسل اوف آرٹس‘‘ کی ڈائریکٹر جنرل بھی رہیں اور معروف ادبی پرچا ’’ ماہِ نو‘‘ کی مُدیرہ بھی رہیں ۔ بچوں کو بھی نظر انداز نھیں کیا اور بچوں کے ادب کے لیے ’’دیس دیس کی کہانیوں ‘‘ کا تحفہ دیا۔۱۹۶۹ء تا ۱۹۹۰ ء آپ کے چھ شعری مجموعے شایع ہوکر انتہائی مقبول ہوئے۔کشور کی شاعری کا ہسپانوی اور انگریزی زبانوں میں بھی تراجم کیے گئے۔۱۹۹۱ء میں رخسانہ احمد کی لکھی ہوئی آپ کی شخصیت اور فن پر’’ لندن وومن پریس ‘‘ کے تحت ایک کتاب بھی شایع ہوئی ہے۔ مجموعہ کلام : ’’ لبِ گویا ‘‘ آپ کا معروف مجموعہ کلام ہے ۔ ’’ دیس دیس کی کہانیاں ‘‘ ( بچوں کے لیے )۔بری عورت کی کتھا ( خود نوشت سوانح عمری ) ۔ عورت ۔ گم شدہ یادوں کی واپسی ۔ زخم برداشتہ ۔ باقی ماندہ خواب ۔ عورت مرد کا رشتہ ۔ وحشت اور برود میں لپٹی ہوئی شاعری ۔ شناسائیاں رُسوائیاں ۔ ورق ورق آئینہ ۔ دشتِ قیس میں لیلیٰ ۔ بُری عورت کے خطوط وغیرہ وغیرہ اعزازات : آدم جی ادبی انعام (1969ء) ۔ یونیسکو پرائڈ اوف لٹریچر ۔ بہترین ترجمہ نگاری ( کولمبیا یونیورسٹی) ۔ میڈیلا پرائز ( 1997ء ) ۔ ستارۂ امتیاز ( 200ء) نمونہ کلام ؂ حسرت ہے تجھے سامنے بیٹھے کبھی دیکھوں میں تجھ سے مخاطب ہوں ، تیرا حال بھی پوچھوں جس نام سے تُو نے مجھے بچپن سے پکارا اک عمر گزرنے پہ بھی وہ نام نہ بھولوں

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share