Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

حکیم احمد شجاع

Description

تفصیل

نامور اُردو شاعر حکیم احمد شجاع ،دہلی کے ایک مذہبی گھرانے میں 1893ء میں پیدا ہوئے اور دہلی ہی میں جنوری 1969ء میں انتقال کیا ۔آپ نہ صرف ایک ماہر اُردو شاعر تھے بلکہ آپ نے فارسی زبان میں بھی بڑی بھرپور شاعری کی ۔اپنی شاعری میں آپ نے مذہبی خیالات کو با احسن و خوبی بیان کیا ،یہ رجحان آپ کو ورثے میں ملا تھا ۔شاعری کے ساتھ ساتھ آپ کالم نگاری بھی کرتے رہے اور آپ کی ادبی شخصیت کا ایک نمایاں وصف آپ کے تحریر کردہ ادبی ڈرامے بھی ہیں۔آپ نے قرآن پاک کا پنجابی زبان میں ترجمہ بھی کیا ۔۱۹۶۰ء میں آپ کی نظموں کا انتخاب ’’ گردِ کارواں‘‘ کے عنوان سے شایع ہوا۔۱۹۶۲ء میں آپ کی خود نوشت سوانح عمری’’خون بہا‘‘ کے عنوان سے شایع ہوئی۔آپ نے معروف مغربی شعراء شیلے ، گوئٹے اور وکٹر ہیوگو کی شاعری کو اردو کے قالب میں بھی ڈھالا۔ معروف اردو ڈراما نویسوں امتیاز علی تاج اور آغا حشر کاشمیری کے ساتھ آپ کا نام بھی اردو ڈرامے کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share