Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

حاجی لق لق

Description

تفصیل

معروف اُردو مزاحیہ شاعر ، ’’عطا محمد‘‘ اصل نام ، لق لقؔ کے تخلص سے مشہور ہوئے۔ ۱۸۹۸ء لکھنؤ میں پیدا ہوئے اور ۱۹۶۱ء لاہور میں انتقال کیا ۔برصغیر کے معروف مزاحیہ اُردو شاعروں اور کالم نگاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔آپ نے کسی تعلیمی ادارے سے تو کوئی باقاعدہ سند یافتہ تعلیم حاصل نھیں کی لیکن گھریلو ماحول اور طبیعت کے میلان نے آپ کو تمام لازمی علوم و فنون سے آشنا کردیا۔نوعمری ہی میں آپ نامور اُردو اخباروں ’’ زمیندار‘‘ ، ’’شاہ باز‘‘ اور ’’احسان‘‘ سے وابستہ ہوگئے اور ان عظیم اُردو پرور شخصیات سے، جن میں مولانا ظفر علی خان نمایاں ہیں ، آپ نے بہت کچھ سیکھا۔آپ نے ’’ برٹش انڈین آرمی‘‘ میں بھی خدمات انجام دیں۔شورشؔ کاشمیری نے آپ کو ’’ نورتن‘‘ میں لکھنے کی دعوت دی اور آپ اس معروف جریدے سے وابستہ ہوگئے۔شورش کاشمیری ہی کے ہفتہ وار جریدے میں آپ نے اپنی خود نوشت ’’سرگذشت‘‘ کے عنوان سے لکھنا شروع کی۔ نمونہ کلام : اب بھی وہ کہہ رہے ہیں کہ میرے بزرگ ہو کچھ بھی ہوا نہ شیو کرانے سے فائدہ جو نیچے جیب کے ہے میری جاں اُسے چُرا عاشق کا فاؤنٹین چُرانے سے فائدہ لق لق زمانہ ہم سے اُٹھاتا ہے فائدے ہم نے نہ کچھ اُٹھایا زمانے سے فائدہ

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share