Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

حبیب جالب

Description

تفصیل

اصل نام حبیب احمد ۔ ۲۴؍ مارچ ۱۹۲۸ء ہوشیار پور پنجاب میں پیدا ہوئے اور ۱۲ ؍ مارچ ۱۹۹۳ء کو لاہور میں انتقال کیا۔آپ کو بعد از مرگ ۲۳ ؍ مارچ ۲۰۰۹ء کو ’’ نشانِ امتیاز‘‘ عطا کیا گیا جو ایک وقیع سرکاری اعزاز ہے۔آپ نے اینگلو عربک ہائی اسکول ، دہلی سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور پندرہ سال کی عمر سے مشقِ سخن شروع کی۔ابتدأ میں آپ معروف اُردو شاعر علی سکندر جگرؔ مُراد آبادی سے متاثر تھے ، تاہم تقسیم کے بعد آپ کراچی آگئے۔یہاں آکر آپ نے معاشرتی ناہمواریوں اور ناانصافیوں کو اپنی نظموں کا موضوع بنایا اور اسی دوران آپ لاہور چلے گئے۔حبیب جالب کو ایوب خان اور یحیٰی خان کے دورِ حکومت میں بارہا قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا۔حبیب جالب کی سیاسی شاعری آج بھی مشہور ہے اور سیاسی جلسوں میں پڑھی جاتی ہے۔ مجموعہ ہائے کلام : حبیب جالب کی نظموں کے پانچ مجموعے ’’ برگِ آوارہ‘‘ ، ’’ سرِ مقتل‘‘ ، ’’عہدِ ستم ‘‘ ، ’’ ذکر بہتے خون کا ‘‘ اور ’’ گوشے میں قفس کے‘‘ شایع ہوکر مقبول ہوئے۔ نمونہ کلام : آج اس شہر میں ، کل نئے شہر میں بس اسی لہر میں اُڑتے پَتّوں کے پیچھے اُڑاتا رہا شوقِ آوارگی اس گلی کے بہت کم نظر لوگ تھے، فتنہ گر لوگ تھے زخم کھاتا رہا ، مُسکراتا رہا ، شوقِ آوارگی کوئی پیغام گُل تک نہ پہنچا مگر پھر بھی شام و سحر ناز بادِ چمن کے اُٹھاتا رہا ، شوقِ آوارگی دشمن جاں فلک غیر ہے یہ زمیں کوئی اپنا نھیں خاک سارے جہاں کی اُڑاتا رہا شوقِ آوارگی

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share