Word of the dayآج کا لفظ

Martello

کنج انزدا

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: گوشہِ تنہائی

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

احسان ؔ دانش

Description

تفصیل

’’شاعرِ مزدور‘‘ ، محمد احسان الحق نام ، احسان ؔ اور دانش ؔ تخلص، بیَک وقت ایک ہی غزل میں اپنے دو تخلص ایک ساتھ برتنے والے واحد اُردو شاعر، خود اپنے بارے میں کہتے ہیں : ؂ احسان ؔ میں ہر چند ہوں اِک شاعرِ مزدور اشعار میرے زندہ و پائندہ رہیں گے 1860 ء کاندھلہ (انڈیا) میں پیدا ہوئے اور 21 مارچ 1982 ء کو لاہور میں انتقال کیا ۔معروف اُردو شاعر ہیں۔آپ نے محض پانچویں تک تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد غربت کی وجہ سے محنت مزدوری کرکے اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالتے رہے۔ہجرت کے دوران بیل گاڑی میں اچانک کھڑے ہوجانے کی وجہ سے ایک شجر کا کانٹا آپ کی آنکھ میں پیوست ہوگیا اور زندگی بھر اس آنکھ کی بصارت سے محروم رہے۔اپنی آپ بیتی ’’ جہانِ دانش‘‘ میں آپ نے اس واقعہ کا تذکرہ کیا ہے ۔لاہور تشریف لاکر محنت مزدوری کی تلاش میں گورنمنٹ کالج لاہور کی نو تعمیر عمارت کے پاس پہنچے تو بلڈنگ کی تعمیر ہورہی تھی۔آپ نے کالج کی تعمیر میں حصہ لیا اور اینٹیں اور گارا اُٹھا کر دیا۔آپ کے سان و گُمان میں بھی نہ ہوگا کہ ایک روز اسی کالج کے شعبہ اُردو میں آپ کا کلام ایم۔اے تک کی سطح پر پڑھایا جائے گا۔آپ کے کلام میں اپنے ماحول کی بہترین عکاسی ملتی ہے۔ نمونہ کلام : ؂ غمِ حیات سے بے شک ہے خود کُشی آساں مگر جو موت بھی شرما گئی تو کیا ہوگا نظر فریب قضا کھا گئی تو کیا ہوگا حیات موت سے ٹکرا گئی تو کیا ہوگا ایک اور غزل میں کہتے ہیں : ؂ یُوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے ساتھ چل موجِ صبا ہو جیسے لوگ یوں دیکھ کر ہنس دیتے ہیں تُو مجھے بھول گیا ہو جیسے زندگی بِیت رہی ہے دانش ؔ اِک بے جُرم سزا ہو جیسے موت بھی آئی تواس نازکے ساتھ مجھ پہ احسانؔ کیا ہو جیسے

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share