Word of the dayآج کا لفظ

Martello

لطف و کرم

MEANS: ملک کی حفاظت کے لئے ساحلی قلعہ بندی

معنی: حق اور فضل

Listen to Urdu Pronunciationالفاظ کے تلفظ سنئیے

Couplet of the day

آج کا شعر

Click on the below image to open up the complete image gallery. مکمل گیلری کو دیکھنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

امجد اسلام امجد

Description

تفصیل

معروف اُردو شاعر امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے اور ماشاء اللہ بقیدِ حیات ہیں ( ۲۰۱۲ء)۔ آپ اردو شاعر ، نقاد اور معروف ڈراما نگار ہیں۔1967 ء میں پنجاب یونیورسٹی سے اُردو میں فرسٹ کلاس ایم اے کیا ۔۱۹۶۸ء تا ۱۹۷۵ء تک ایم اے او کالج لاہور میں اُردو کے تدریسی فرائض سر انجام دیے۔اگست ۱۹۷۵ء میں ’’ پنجاب آرٹس کونسل‘‘ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر ہوئے ۔آپ کو ۱۹۷۵ء میں اپنے ٹی وی ڈرامے ’’ خواب جاگتے ہیں‘‘ پر گریجویٹ ایوارڈ ملا۔اس کے علاوہ آپ کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں فشار ، وارث ، سمندر ، دہلیز اور دن وغیرہ شامل ہیں ۔آپ کا ایک شعری مجموعہ ’’ برزخ‘‘ اور جدید عربی نظموں کے تراجم ’’ عکس‘‘ کے نام سے شایع ہو چکے ہیں ۔اس کے علاوہ تنقیدی مضامین کی ایک کتاب ’’ تاثرات ‘‘ کے عنوان سے بھی شایع ہو چکی ہے۔دیگر شعری مجموعوں میں ’’بار ش کی آواز ‘‘ ، ’’ساتواں در‘‘، ’’فشار‘‘ ، ’’اُس پار‘‘ ’’اتنے خواب کہاں رکھوں گا‘‘ ، ’’ ہم اس کے ہیں‘‘(مجموعہ غزل)، ’’ میرے بھی ہیں کچھ خواب‘‘ (مجموعہ نظم) بھی مشہور ہوئے۔ نمونہ کلام : امجد ؔ کی معروف نظم ’’ فرض کرو ‘‘ پیشِ خدمت ہے۔ فرض کرو ہم تارے ہوتے اک دوجے کو دور سے دیکھ کرجلتے بُجھتے اور پھر اک دن شاخِ فلک سے گرتے اور تاریک خلاؤں میں کھو جاتے دریا کے دو دھارے ہوتے اپنی اپنی موج میں بہتے اور سمندر تک اس اندھی ،وحشی ،اور منہ زور مسافت کے جادو میں تنہا رہتے مشہور شعر : ؂ وہ میرے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پہ برس گئیں دلِ بے خبر میری بات سُن ، اُسے بھول جا ، اُسے بھول جا

Shair Collection

اشعار کا مجموعہ

Compilation of top 20 hand-picked Urdu shayari on the most sought-after subjects and poets

انتہائی مطلوب مضامین اور شاعروں پر مشتمل 20 ہاتھ سے منتخب اردو شاعری کی تالیف

SEE FULL COLLECTIONمکمل کلیکشن دیکھیں
Pinterest Share