Description
تفصیل
معروف اُردو شاعر ، یکم جنوری ۱۹۵۱ء کراچی میں پیدا ہوئے ۔۱۹۷۴ ء میں جامعہ کراچی سے اُردو میں ایم اے کیا۔گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج میں لیکچرر ہوئے اور بعد میں کینیڈا چلے گئے۔۱۹۸۰ ء کینیڈا ریڈیو اور ٹیلے وژن میں اُردو پروگراموں کا آغاز کیا ۔ساتھ شاعری بھی کرتے رہے۔آج کل A.T.N ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں۔کئی قومی اور عالمی اعزازات حاصل کیے۔
شعری مجموعوں میں ، اعتبار ۔ ہم اجنبی ہیں ۔ آشیاں گُم کردہ ۔ میں گیا وقت نھیں ہوں (انڈیا میں شایع ہوئی) وغیرہ مشہور ہیں۔
آپ نے بچوں کے لیے بھی اُردو میں کچھ مضامین لکھے جو ایک ایک کرکے کتابی شکل میں بھی منظرِ عام پر آئے۔